ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

بنگال میں بی جے پی کو بڑا جھٹکا ، ممتا کی موجودگی میں بیٹے کے ساتھ مکل رائے کی گھر واپسی

West Bengal Politics: چار سال پہلے ممتا بنرجی کی پارٹی ترنمول کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہوئے مکل رائے کی گھر واپسی ہوگئی ہے ۔ کولکاتہ میں ٹی ایم سی کے پارٹی دفتر میں مکل رائے نے ممتا بنرجی کی موجودگی میں ٹی ایم سی میں واپسی کی ۔

  • Share this:
بنگال میں بی جے پی کو بڑا جھٹکا ، ممتا کی موجودگی میں بیٹے کے ساتھ مکل رائے کی گھر واپسی
بنگال میں بی جے پی کو بڑا جھٹکا ، ممتا کی موجودگی میں بیٹے کے ساتھ مکل رائے کی گھر واپسی ۔ ANI

کولکاتہ : مغربی بنگال میں بھارتیہ جنتا پارٹی کو بڑا جھٹکا لگا ہے ۔ چار سال پہلے ممتا بنرجی کی پارٹی ترنمول کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہوئے مکل رائے کی گھر واپسی ہوگئی ہے ۔ کولکاتہ میں ٹی ایم سی کے پارٹی دفتر میں مکل رائے نے ممتا بنرجی کی موجودگی میں ٹی ایم سی میں واپسی کی ۔ اس سے پہلے جمعہ کی دوپہر مکل رائے ٹی ایم سی دفتر پہنچے اور ممتا بنرجی سمیت ٹی ایم سی کے سینئر لیڈرں سے ملاقات کی ۔


گھر سے نکلتے ہوئے میڈیا سے بات چیت میں مکل رائے نے واضح کردیا تھا کہ وہ ٹی ایم سی دفتر جارہے ہیں ۔ اس درمیان ممتا بنرجی نے پارٹی دفتر میں ٹی ایم سی کی بڑی میٹنگ بلائی تھی اور مکل رائے کو رسمی طور پر پارٹی میں شامل کرنے سے پہلے پارٹی کی میٹنگ ہوئی ۔ مکل رائے کے ساتھ ان کے بیٹے شوبھرانشو رائے بھی ٹی ایم سی میں شامل ہوئے ہیں ۔




بتادیں کہ ریاست میں پہلے ہی بی جے پی کے تقریبا 33 ممبران اسمبلی کے پارٹی چھوڑنے کی خبریں سامنے آرہی تھیں ۔ گزشتہ دنوں ٹی ایم سی ممبر پارلیمنٹ اور سینئر لیڈر سوگت رائے نے ایک انٹرویو میں دعوی کیا تھا کہ کئی لوگ ابھیشیک بنرجی کے رابطے میں ہیں ۔ رائے اس مرتبہ نادیا ضلع کے کرشنا نگر مشرق سیٹ سے انتخابی میدان میں تھے ۔ انہوں نے ٹی ایم سی امیدوار کوسانی مکھرجی کو ہرایا تھا ۔

این ڈی ٹی وی سے بات چیت میں سوگت رائے نے کہا کہ کئی لوگ ہیں اور ابھیشیک بنرجی کے ساتھ رابطے میں ہیں اور واپسی کرنا چاہتے ہیں ۔ مجھے لگتا ہے کہ انہوں نے ضرورت کے وقت پارٹی کو دھوکہ دیا ہے ۔ ٹی ایم سی ممبر پارلیمنٹ نے واضح کردیا کہ آخری فیصلہ ممتا دیدی لیں گی ، لیکن مجھے لگتا ہے کہ پارٹی بدلنے والوں کو دو حصوں سافٹ لائنر اور ہارڈ لائنر میں تقسیم کیا جائے گا ۔

حالانکہ کچھ وقت پہلے ٹی ایم سی ممبر پارلیمنٹ شوکھیندو شیکھر نے اشارہ دیا تھا کہ پارٹی ، پارٹی بدلنے والوں کو لے کر جلد بازی میں فیصلہ نہیں لے گی ۔ انہوں نے کہا تھا کہ پہلے یہ دیکھا جائے گا کہ وہ پارٹی سے الگ کیوں ہوئے تھے ؟ واپسی کا مقصد کیا ہے ؟ ایسی جانکاری ملنے کے بعد ہی ان کی دوبارہ رکنیت کو لے کر فیصلہ کیا جاسکے گا ۔

رائے کی بیمار اہلیہ کو دیکھنے پہنچے تھے ابھیشیک بنرجی

میڈیا رپورٹس کے مطابق ابھیشیک بنرجی اسپتال میں بھرتی مکل رائے کی اہلیہ کرشنا رائے کی کیفیت جاننے کیلئے پہنچے تھے ۔ ایسا کہا جارہا ہے کہ اگلے ہی دن وزیر اعظم مودی نے بھی خود رائے سے فون پر بات چیت کی تھی ۔ بی جے پی لیڈروں کا کہنا ہے کہ کرشنا رائے کی صحت کی معلومات حاصل کرنے کیلئے یہ فون کیا گیا تھا جبکہ ٹی ایم سی لیڈروں کا ماننا ہے کہ یہ بی جے پی کی لیڈروں کو ایک ساتھ رکھنے کی کوشش ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jun 11, 2021 04:25 PM IST