مغربی بنگال : بی جے پی ممبر پارلیمنٹ کے گھر پر پھینکے گئے دیسی بم ، پارٹی نے ٹی ایم سی پر لگایا الزام
مغربی بنگال : بی جے پی ممبر پارلیمنٹ کے گھر پر پھینکے گئے دیسی بم ، پارٹی نے ٹی ایم سی پر لگایا الزام ۔ (ANI)
دھماکوں کی جانکاری ملنے کے بعد مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکھڑ نے ریاست میں لا اینڈ آرڈر کی صورتحال پر سوالات اٹھائے ہیں ۔ دھنکھڑنے لکھا کہ مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات کے وقت سے شروع ہونے والا تشدد کم ہونے کا نام نہیں لے رہا ہے ۔
کولکتہ : مغربی بنگال میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں اب میں صرف چند دن ہی باقی رہ گئے ہیں اور ایک مرتبہ پھر ریاست میں لا اینڈ آرڈر کی صورتحال بگڑتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے ۔ بدھ کو مغربی بنگال سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ارجن سنگھ کے گھر کے باہر زبردست بم دھماکہ ہوا ۔
موصولہ جانکاری کے مطابق کولکاتہ کے پاس واقع بی جے پی ممبر پارلیمنٹ ارجن سنگھ کے گھر پر بدھ کی صبح تین بم پھینکے گئے ، جس میں ان کے گھر کے لوہے کے گیٹ کو نقصان پہنچا ہے ۔ تاہم اس بم دھماکے میں کسی جانی نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے ۔ دوسری جانب بنگال بی جے پی کے صدر دلیپ گھوش نے اس معاملہ میں ٹی ایم سی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ حملہ آور غالبا بنگال میں حکمران ترنمول کانگریس سے تعلق رکھتے ہیں ۔
West Bengal: Security personnel present near the residence of BJP MP Arjun Singh in North 24 Parganas
"Bomb explosions outside the residence of Member of Parliament Arjun Singh this morning is worrisome," tweeted West Bengal Governor Jagdeep Dhankhar pic.twitter.com/Gg2XzhQmsr
اطلاعات کے مطابق بی جے پی ممبر پارلیمنٹ ارجن سنگھ کے گھر کے باہر اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ گھر پر موجود نہیں تھے۔ حالانکہ اس وقت ان کے کنبہ کے سبھی افراد گھر کے اندر ہی موجود تھے ۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے موقع پر پہنچ گئی اور تفتیش شروع کردی ۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعہ حملہ آوروں کا سراغ لگانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔
ادھر دھماکوں کی جانکاری ملنے کے بعد مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکھڑ نے ریاست میں لا اینڈ آرڈر کی صورتحال پر سوالات اٹھائے ہیں ۔ دھنکھڑنے لکھا کہ مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات کے وقت سے شروع ہونے والا تشدد کم ہونے کا نام نہیں لے رہا ہے ۔ ممبر پارلیمنٹ کے گھر کے باہر ہونے والا بم دھماکہ انتہائی سنجیدہ معاملہ ہے اور ریاست میں لا اینڈ آرڈر کی صورتحال پر سوالات کھڑے کرتا ہے۔ میں اس معاملہ میں جلد کارروائی کی توقع کرتا ہوں ۔
Wanton violence in WB shows no sign of abating.
Bomb explosions as this morning outside residence of Member Parliament @ArjunsinghWB is worrisome on law and order.
Expect prompt action @WBPolice. As regards his security the issue has been earlier been flagged @MamataOfficial.
— Governor West Bengal Jagdeep Dhankhar (@jdhankhar1) September 8, 2021
وہیں اس معاملہ میں ارجن سنگھ کا بیان بھی سامنے آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن سے پہلے مجھے قتل کرنے کی سازش کی جا رہی ہے ۔ بی جے پی نے مجھے بھوانی پور کا انچارج بنایا ہے ۔ حملہ کرنے والے ہی اس پورے معاملہ کی جانچ بھی کریں گے اور پہلے کی طرح ہی ہر معاملہ کو رفع دفع کردیا جائے گا۔
بتادیں کہ ارجن سنگھ مغربی بنگال کے بیرک پور لوک سبھا حلقہ سے ممبر پارلیمنٹ ہیں ۔ انہوں نے بی جے پی امیدوار کے طور پر سال 2019 میں لوک سبھا الیکشن لڑا اور جیت حاصل کی تھی ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔