உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    مغربی بنگال ضمنی الیکشن : پولنگ پرامن طریقہ سے ختم ، ابھیشیک کا ممتا بنرجی کی جیت کا دعوی

    مغربی بنگال ضمنی الیکشن : پولنگ پرامن طریقہ سے ختم ، ابھیشیک کا ممتا بنرجی کی جیت کا دعوی ۔ تصویر : اے این آئی ۔

    مغربی بنگال ضمنی الیکشن : پولنگ پرامن طریقہ سے ختم ، ابھیشیک کا ممتا بنرجی کی جیت کا دعوی ۔ تصویر : اے این آئی ۔

    بھوانی پور سیٹ پر پولنگ کے دوران رائے دہندگان کو متاثر کرنے کے لئے بی جے پی اور ترنمول کانگرس نے ایک دوسرے کے خلاف شکایت درج کرائی ہے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      کولکاتہ : مغربی بنگال کی بھوانی پور سمیت تین سیٹوں پر ہوئے ضمنی انتخابات کے لئے جمعرات کو پولنگ کا عمل پرامن طریقہ سے ختم ہوگیا۔ بھوانی پور میں شام پانچ بجے تک 53.32فیصد پولنگ ہوئی تھی۔ بھوانی پور میں ترنمول کانگریس کی سربراہ اور ریاست کے وزیراعلی ممتا بنرجی، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی پرینکا ٹبریوال اور مارکسی کمیونسٹ پارٹی (سی پی ایم) کے جیب بسواس کے مابین مقابلہ ہے۔

      بھوانی پور سیٹ پر پولنگ کے دوران رائے دہندگان کو متاثر کرنے کے لئے بی جے پی اور ترنمول کانگرس نے ایک دوسرے کے خلاف شکایت درج کرائی ہے۔ بی جے پی نے ریاستی حکومت کے وزیر فرہاد حاکم اور سبرت مکھرجی کے خلاف انتخابی حلقہ میں رائے دہندگان کو متاثر کرنے کا الزام لگاتے ہوئے الیکشن کمیشن میں شکایت درج کرائی ۔ بی جے پی کی امیدوار ٹبریوال نے یہ بھی دعوی کیا کہ ترنمول کانگریس کے کارکنوں نے ایک پولنگ مرکز پر پولنگ عمل کو جبراً روک دیا ۔ حالانکہ مسٹر حاکم نے اپنے اوپر لگے الزامات کو خارج کرتے ہوئے کہاکہ بی جے پی جانتی ہے کہ وہ ضمنی الیکشن جیت نہیں سکتی اس لئے بہانے تلاش کررہی ہے۔

      دوسری طرف ترنمول نے بھی الیکشن کمیشن میں شکایت درج کرائی جس میں محترمہ ٹبریوال پر 20 کاروں کے ساتھ گھومنے اور رائے دہندگان کو ڈرانے دھمکانے کا الزام لگایا۔ یہ الیکشن ممتا بنرجی کے لئے سب سے زیادہ معنی رکھتا ہے۔ اسی ضمنی انتخابات کے نتائج طے کریں گے کہ وہ وزیراعلی کی کرسی پر رہیں گی یا پھر انہیں استعفی دینا ہوگا۔دراصل مغربی بنگال اسمبلی انتخابات میں ممتا بنرجی کی پارٹی نے کثیر جیت حاصل کی تھی لیکن وہ خود نندی گرام سیٹ سے بی جے پی کے امیدوار شوبھیندو ادھیکاری سے شکست کھاگئی تھیں۔ اس کے باوجود انہوں نے تیسری بار ریاست کے وزیراعلی کے عہدہ کا حلف لے لیا۔ اب وزیراعلی بنے رہنے کے لئے ان کا منتخب ہوکر اسمبلی پہنچنا ضروری ہے۔

      ممتا بنرجی کی جیت یقینی : ابھیشیک بنرجی

      ادھر بھوانی پور اسمبلی حلقے کے مترا انسی ٹیوشن بوتھ پر اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد ترنمول کانگریس کے جنرل سیکریٹری ابھیشیک بنرجی نے کہا کہ ممتا بنرجی بڑے فرق کے ساتھ جیت حاصل کریں گی۔ ابھیشیک بنرجی شام 6 بجے ووٹ ڈالنے کیلئے پہنچے ۔ انہوں نے کہا کہ شام ہوتے ہی ووٹنگ کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔ ممتا بنرجی جیت کی طرف آگے بڑھ رہی ہیں۔

      حکام نے بتایا کہ مرشد آباد ضلع کی سمسیر گنج سیٹ اور جانگی پور سیٹ پر بالترتیب 78.60فیصد اور 76.12فیصد پولنگ درج کی گئی ہے۔ اپریل۔ مئی کے اسمبلی انتخابات کے دوران دو امیدواروں کی موت کی وجہ سے ان سیٹوں پرالیکشن منسوخ کرنا پڑا تھا۔ ان تینوں اسمبلی حلقوں میں کل ملاکر 6,97,164 رائے دہندگان رجسٹرڈ ہیں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: