உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    انتخابی نتائج کے رجحانات پر بولیں ممتا،’ سیمی فائنل‘ میں بی جے پی کہیں نہیں نظر آتی

    ممتا بنرجی: فائل فوٹو

    ممتا بنرجی: فائل فوٹو

    ممتا بنرجی نے متعدد ٹویٹ کر کہا کہ لوگوں نے بی جے پی کے خلاف ووٹ ڈالے۔ یہ مینڈیٹ ہے اور اس ملک کے لوگوں کی جیت ہے

    • Share this:
      پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کے لئے جاری ووٹوں کی گنتی کے دوران سامنے آ رہے رجحانات پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے منگل کو کہا کہ دو ہزار انیس میں ہونے جا رہے’ فائنل میچ‘ سے پہلے ’ سیمی فائنل‘ میں بی جے پی کہیں نہیں نظر آتی اور جمہوریت میں ’ مین آف دی میچ‘ ہمیشہ عوام ہوتے ہیں۔

      انہوں نے متعدد ٹویٹ کر کہا کہ لوگوں نے بی جے پی کے خلاف ووٹ ڈالے۔ یہ مینڈیٹ ہے اور اس ملک کے لوگوں کی جیت ہے۔ یہ جمہوریت کی جیت اور نا انصافی، ظلم، اداروں کی بربادی، ایجنسیوں کے غلط استعمال، غریب لوگوں، کسانوں، نوجوانوں، دلتوں، درج فہرست ذاتوں، درج فہرست قبائل، دیگر پسماندہ طبقہ، اقلیتوں کے لئے کوئی کام نہیں کرنے کے خلاف ملی جیت ہے۔

      فی الحال، دلی میں موجود اور اپوزیشن لیڈران کے ساتھ میٹنگ کر رہیں ترنمول کانگریس سربراہ ممتا نے یہ بھی کہا کہ یہ رجحانات 2019 کے عام انتخابات کے نتائج کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔ ممتا نے ٹویٹ کیا، "سیمی فائنل سے ثابت ہوتا ہے کہ سبھی ریاستوں میں بی جے پی کہیں بھی نہیں ہے۔ یہ 2019 میں ہونے جا رہے فائنل میچ کا حقیقی جمہوری اشارہ ہے۔ جمہوریت میں بالآخر عوام ہی ہمیشہ 'مین آف دی میچ' ہوتے ہیں۔
      First published: