ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

مغربی بنگال : شیتل کوچی فائرنگ کیس میں سی آئی ایس ایف کے جوانوں کو سی آئی ڈی نے کیا طلب ، ممتا پر حملہ آور ہوئی بی جے پی

کوچ بہار کے شیتل کوچی میں 10 اپریل کو پولنگ کے دن مرکزی فورسیز کی فائرنگ میں 4 افراد کی موت کے معاملہ میں سی آئی ڈی نے آج دو افسران سمیت سی آئی ایس ایف کے 6 اہلکاروں کو بھوانی بھون میں پیش ہونے کی ہدایت دی ہے ۔

  • Share this:
مغربی بنگال : شیتل کوچی فائرنگ کیس میں سی آئی ایس ایف کے جوانوں کو سی آئی ڈی نے کیا طلب ، ممتا پر حملہ آور ہوئی بی جے پی
مغربی بنگال : سیتل کوچی فائرنگ کیس میں سی آئی ایس ایف کے جوانوں کو سی آئی ڈی نے کیا طلب ، ممتا پر حملہ آور ہوئی بی جے پی

کولکاتہ : کوچ بہار کے شیتل کوچی میں 10 اپریل کو پولنگ کے دن مرکزی فورسیز کی فائرنگ میں 4 افراد کی موت کے معاملہ میں سی آئی ڈی نے آج دو افسران سمیت سی آئی ایس ایف کے 6 اہلکاروں کو بھوانی بھون میں پیش ہونے کی ہدایت دی ہے ۔ اس سے قبل مرکزی سیکورٹی فورسیز نے سی آئی ڈی سے درخواست کی تھی کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ورچوئل پیشی کی اجازت دی جائے ، مگر سی آئی ڈی نے اس درخواست کو رد کردیا ۔


سی آئی ڈی یہ جاننے کی کوشش کرے گی اس فائرنگ کے پیچھے کے مقاصد کیا ہیں ۔ اس سےقبل وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا تھا کہ وہ اقتدار میں آتے ہی اس معاملہ کی جانچ کرائیں گی ۔ چناںچہ وزیر اعلیٰ کا حلف لینے کے بعد ہی ممتا بنرجی نے سی آئی ڈی کی خصوصی ٹیم تشکیل دینے کا اعلان کیا ۔ سی آئی ڈی کے مطابق سی آئی ایس ایف کے دو افسروں سمیت چھ افراد کوبھوانی بھون میں ذاتی طور پر پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ چھ میں سے ایک ڈپٹی کمانڈنٹ ، چار کانسٹیبل اور ایک انسپکٹر ہیں ۔


بی جے پی نے بتایا سیاست پر مبنی قدم


مغربی بنگال سی آئی ڈی کے نوٹس پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے بی جے پی کے جنرل سکریٹری کیلاش وجئے ورگیہ نے کہا کہ یہ سیاست پر مبنی کارروائی ہے ۔ وہیں نندی گرام سے ممبر اسمبلی اور اپوزیشن لیڈر شوبھیندو ادھیکاری نے ممتا بنرجی پر نشانہ سادھتے ہوئے کہا کہ یہ ان کے اشاروں پر کی گئی کارروائی ہے کیونکہ سی آر پی ایف اور سی آئی ایس ایف مرکزی وزارت داخلہ کے تحت آنے والی مرکزی فورسیز ہیں ۔

خیال رہے کہ 10 اپریل کو چوتھے مرحلہ کی پولنگ کے دوران کوچ بہار کے شیتل کوچی میں جور پٹکی کے بوتھ نمبر 127 پر چار نوجوانوں کو مرکزی سیکورٹی فورسیز کی فائرنگ میں ہلاکت ہوگئی تھی ۔ اس سے قبل پیر کے روز سی آئی ڈی نے شیتل کوچی میں ماتھا بھنگا کے آئی سی سمیت دو مزید پولیس افسران کو طلب کیا تھا ۔ ان دو افسروں میں ماتھا گھنگا پولیس اسٹیشن کے اے ایس آئی سبرتو منڈل اور رفا برمن شامل ہیں ۔ سبرت منڈل انتخاب کے دن کوئیک رسپانس ٹیم کے انچارج تھے ۔ پولنگ کے دن اے ایس آئی رافع برمن سیکٹر آفیسر کے انچارج تھے۔

نیوز ایجنسی یو این آئی کے ان پٹ کے ساتھ ۔ 
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: May 10, 2021 09:10 PM IST