ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

ممتا بنرجی نے سی بی ایس ای پر سادھا نشانہ ، اہم مضامین کو نصاب سے ہٹانے کے فیصلہ کو بتایا حیران کن

بنگال کی وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے سی بی ایس ای کے ذریعہ نصاب میں کمی کرنے کے فیصلہ کو افسوسناک بتایا ۔

  • Share this:
ممتا بنرجی نے سی بی ایس ای پر سادھا نشانہ ، اہم مضامین کو نصاب سے ہٹانے کے فیصلہ کو بتایا حیران کن
ممتا بنرجی نے سی بی ایس ای پر سادھا نشانہ ، اہم مضامین کو نصاب سے ہٹانے کے فیصلہ کو بتایا حیران کن

کورونا واٸرس کے بڑھتے قہر کے بعد ملک بھر میں لاک ڈاون کیا گیا ۔ طویل لاک ڈاون کے بعد اب ان لاک کے ساتھ زندگی رفتہ رفتہ پٹری پر آرہی ہے اور کام کاج بھی شروع ہورہا ۔ لیکن تعلیمی ادارے اب بھی پوری طرح بند ہیں ۔ گرچہ تعلیمی اداروں کی جانب سے آن لاٸن کلاسیز کا سسٹم شروع کیا گیا ہے ، لیکن اسکول و کالج سمیت سبھی تعلیمی ادارے مکمل طور پر بند ہیں ۔ یہی وجہ ہے کے مختلف اسکولوں نے نصاب میں کمی کرنے کا اعلان کیا ہے ۔


سینٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای ) نے 9 ویں جماعت سے 12جماعت کے نصاب میں 2020-21 کیلئے کچھ کمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ بورڈ کے مطابق یہ فیصلہ کورونا کی وجہ سے کیا گیا ہے ، جس کے تحت سیاسیات کے نصاب سے ”سیکولرازم“ ، ”شہریت“ ، ”فیڈرل ازم‘‘ اور”تقسیم“جیسے اہم مضامین کو ہٹادیا گیا ہے ۔ لیکن سی بی ایس ای بورڈ کی اس کوشش کو سیاسی رنگ بتایا جارہا ہے ۔ تعلیمی ماہرین و سماجی کارکنان سمیت سیاسی لیڈران نے بھی سی بی ایس ای کے اس عمل کو ناقابل قبول بتایا ہے ۔


بنگال کی وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے سی بی ایس ای کے ذریعہ نصاب میں کمی کرنے کے فیصلہ کو افسوسناک بتایا ۔ انہوں نے نصاب سے اہم مضامین ”سیکولرازم“ ، ”شہریت“ ، ”فیڈرل ازم‘‘ اور” تقسیم “ جیسے اہم مضامین کو ہٹانے کے فیصلہ پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوٸے وزارت فروغ انسانی وسائل سے اپیل کی ہے کہ اتنے اہم مضامین کو نصاب سے نہ ہٹایا جاٸے ۔


ممتا بنرجی نے اس تعلق سے ٹویٹ  کرتے ہوئے کہا کہ میں حیران ہوں کہ کورونا وائرس کے پیش نظر نصاب میں کمی کرتے ہوئے سی بی ایس ای نے ”شہریت“ ، ”فیڈرل ازم‘‘ اور” تقسیم “ جیسے اہم مضامین کو ختم کردیا ہے ۔ میں اس فیصلہ پر اعتراض کرتی ہوں اور وزارت فروغ انسانی وسائل سے اپیل کرتی ہوں کہ اتنے اہم مضامین کو نصاب سے نہ ہٹائیں ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jul 10, 2020 09:30 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading