اپنا ضلع منتخب کریں۔

    سیاسی لڑائی جاری: ممتا بنرجی نے بی جے پی دفترکا تالا کھلوایا، خود پینٹ کرکے بنایا ترنمول کانگریس کا نشان

    ترنمول کانگریس نے دعویٰ کیا ہے کہ بی جے پی نے ان کے دفترپرقبضہ کیا ہے۔ مرکزی وزیر بابل سپریو'گیٹ ویل سون' کا کارڈ بھیجیں گے۔

    ترنمول کانگریس نے دعویٰ کیا ہے کہ بی جے پی نے ان کے دفترپرقبضہ کیا ہے۔ مرکزی وزیر بابل سپریو'گیٹ ویل سون' کا کارڈ بھیجیں گے۔

    ترنمول کانگریس نے دعویٰ کیا ہے کہ بی جے پی نے ان کے دفترپرقبضہ کیا ہے۔ مرکزی وزیر بابل سپریو'گیٹ ویل سون' کا کارڈ بھیجیں گے۔

    • Share this:
      لوک سبھا الیکشن 2019 ختم ہونےکے بعد بھی مغربی بنگال میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اورترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کےدرمیان تنازعہ کم ہونےکا نام نہیں لے رہا ہے۔ 'جے شری رام' بولنے پرہوہئے ہنگامہ کے بعد اب دونوں ہی پارٹیوں کے درمیان دفترکولےکربھی مارا ماری شروع ہوگئی ہے۔ شمال 24 پرگنہ ضلع میں خود ممتا بنرجی بی جے پی دفتر پہنچیں اوردفترمیں لگا تالا کھلوایا۔ ترنمول کانگریس نے دعویٰ کیا ہےکہ بی جے پی نے ان کےدفترپرقبضہ کیا ہے۔

      بتایا جاتا ہےکہ جس دن وزیراعظم نریندرمودی دوسری مدت کارکا حلف لے رہے تھے، اسی وقت مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی دھرنے پربیٹھی ہوئی تھیں۔ دھرنےکےدوران ممتا بنرجی نےنوہاٹی میں ریلی کوخطاب کرنے کے بعد بی جے پی دفترپہنچیں۔ انہوں نے خود کمل کےنشان کوپینٹ کرکےاس میں ٹی ایم سی کا لوگوبنا دیا ہے۔

      مرکزی وزیربابل سپریونےکہا ہےکہ آسنسول سے بی جے پی کےکارکنان مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کوگیٹ ویل سون کا کارڈ بھیجیں گے۔ بابل سپریونے یہ تبصرہ جے شری رام کے نعرے پرممتا بنرجی کے ردعمل سے متعلق سوال پرکیا۔ سپریونےکہا کہ وہ (ممتا بنرجی) ایک تجربہ کارلیڈرہیں، لیکن ان کا برتاوعجیب ہے۔ وہ جس عہدے پرہیں، انہیں اس کے احترام کی فکرہونی چاہئے۔ انہیں کچھ دنوں کےلئےآرام کرنا چاہئے۔ بنگال میں بی جے پی کی موجودگی سے وہ پریشان ہوگئی ہیں۔

      ممتا بنرجی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے دہلی بی جے پی کے لیڈرپروین شنکرکپورنے اتوارکو کہا تھا کہ ترنمول کانگریس صدرکوبھگوان رام کا نام جپنا چاہئے، جس سے ان پربری طاقتوں کا سایہ دورکرنے میں مدد ملے گی۔ کپورنےکہا کہ انہوں نے وزیراعلی کو'بھگوان شری رام نام منتر' بھی بھیجا ہے اوراسےان کی میزپررکھنےکوکہا ہے۔ بی جے پی کےمطابق ممتا بنر جی کو بی جے پی کارکنان اورحامی تقریباً 25 لاکھ پوسٹ کارڈ 'جے شری رام' لکھ کر بھیجیں گے۔





      اس سے پہلے بی جے پی نے فیصلہ کیا تھا کہ وہ بنرجی کو'جے شری رام' لکھا 10 لاکھ پوسٹ کارڈ بھیجیں گے۔ مغربی بنگال سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ارجن سنگھ نےکہا تھا 'ہم نے وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ پر10 لاکھ پوسٹ کارڈ بھیجنےکا فیصلہ کیا ہے، جن پر'جے شری رام' لکھا ہوگا۔
      First published: