ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

West Bengal Assembly Elections 2021: نندی گرام پولنگ بوتھ سے ممتا بنرجی کا گورنر کو فون، لوگوں کو ووٹ ڈالنے نہیں دے رہے

ممتا بنرجی نے گورنر دھن کھڑ کو فون کیا اور کہا کہ مقامی لوگوں کو صبح سے نندی گرام کے ایک بوتھ پر ووٹ ڈالنے کی اجازت نہیں ہے۔ ممتا نے کہا کہ میں صبح سے ہی انتخابی تشہیر کر رہی ہوں، اب میں آپ سے اپیل کر رہی ہوں ، برائے مہربانی اس طرف توجہ دیں۔

  • Share this:
West Bengal Assembly Elections 2021: نندی گرام پولنگ بوتھ سے ممتا بنرجی کا گورنر کو فون، لوگوں کو ووٹ ڈالنے نہیں دے رہے
ممتا بنرجی کا گورنر کو فون

West Bengal Assembly Elections 2021 نندی گرام: مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے جمعرات کو گورنر جگدیپ دھن کھڑ (governor jagdeep dhankhar) کو فون کیا اور شکایت کی کہ انہیں صبح سے نندی گرام کے ایک پولنگ بوتھ پر اپنا ووٹ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔ بتا دیں کہ جمعرات کے روز مغربی بنگال میں دوسرے مرحلے کے انتخابات ہو رہے ہیں۔ نندی گرام سیٹ پر بھی ووٹنگ جاری ہے جہاں سے ممتا بنرجی الیکشن لڑ رہی ہیں۔ اس سیٹ سے بی جے پی کی طرف سے ٹی ایم سی حکومت میں رہ چکے وزیر شوبھیندو ادھیکاری انتخابی میدان میں ہیں۔ ممتا بنرجی نے گورنر دھن کھڑ کو فون کیا اور کہا کہ مقامی لوگوں کو صبح سے نندی گرام کے ایک بوتھ پر ووٹ ڈالنے کی اجازت نہیں ہے۔ ممتا نے کہا کہ میں صبح سے ہی انتخابی تشہیر کر رہی ہوں، اب میں آپ سے اپیل کر رہی ہوں ، برائے مہربانی اس طرف توجہ دیں۔


مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں سہ پہر 1 بجے تک ہائی پروفائل نندی گرام سیٹ سمیت 30 سیٹوں پر 58 فیصد پولنگ ہوئی۔ کچھ علاقوں میں جھڑپوں کی وجہ سے صورتحال کشیدہ ہونے کی اطلاعات ہیں۔ تاہم ، تمام انتخابی حلقوں پر سکیورٹی کے سخت انتظامات ہیں۔  وہیں اس دوران پی ایم مودی نے بنگال میں کہا، ممتا بنرجی کو گھیرا اور کہا، جنہیں دی۔دی باہری سمجھتی ریہں ان سے ہی مدد مانگ رہی ہیں۔ جو لوگ دی دی کی نظر میں  ٹورسٹ ہیں باہری ہیں جنہیں وہ کبھی ملنے تک کا وقت نہیں دیتی تھیں وہ اب ان سے حمایت مانگ رہی ہیں۔ پی ایم مودی نے آگے کہا، دس سال وزیر اعلی رہتے ہوئے اگر بنگال کی خدمت کی ہوتی تو یہ کرنا پڑتا کیا؟


وہیں پی ایم نے ممتا سے کئی سوال کر ڈالے اور کہا کہ آپ کی بوکھلاہٹ بنگال کے لوگوں میں چرچا کا موضوع بنا ہوا ہے۔



الیکشن کمیشن کے ایک عہدیدار نے بتایا ، "دوسرے مرحلے میں 1 بجے تک جن سیٹوں پر ووٹنگ ہورہی ہے اس میں 58 فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی۔" عہدیداروں نے بتایا کہ کویڈ 19 کے سخت قواعد کے مطابق مشرقی اور مغربی میدینی پور اضلاع میں نو ، بانکڑا میں آٹھ اور جنوبی 24 پرگنہ میں چار سیٹوں پر پولنگ جاری ہے۔ ان 30 سیٹوں پر 75 لاکھ سے زیادہ ووٹرز 191 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔ پولنگ شام ساڑھے چھ بجے ختم ہوگی۔

وہیں آسام میں اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے دوران ، 39 سیٹوں پر ووٹنگ کے دوران صورتحال پُر امن رہی اور بڑی تعداد میں رائے دہندگان ووٹ ڈالنے آئے ۔ ایک انتخابی عہدیدار نے بتایا کہ کچھ پولنگ اسٹیشنوں پر ای وی ایم میں خلل پڑنے کی شکایات موصول ہوئی ہیں اور فوری طور پر ان کی جگہ لینے کے بعد پولنگ بلا روک ٹوک جاری ہے۔ وادی ببراک، پہاڑی خطے اور وسطی اور نچلے آسام کے 13 اضلاع میں 10،592 پولنگ بوتھ کے بیشتر کے باہر ووٹرز کی لمبی قطاریں دیکھی دی گئیں۔
Published by: Sana Naeem
First published: Apr 01, 2021 04:01 PM IST