پائلٹ کی سوجھ بوجھ سے بچی میری جان.... جانئے آخر Mamata Banerjee نے کیا دیا ایسا بیان
ممتا بنرجی نے بتایا کہ ان کے طیارہ کے سامنے اچانک ایک اور طیارہ آگیا ، جس کی وجہ سے ان کا طیارہ آٹھ ہزار فٹ نیچے چلا گیا ۔ حالانکہ پائلٹ کی سوجھ بوجھ کی وجہ سے بڑا حادثہ ٹل گیا ۔
ممتا بنرجی نے بتایا کہ ان کے طیارہ کے سامنے اچانک ایک اور طیارہ آگیا ، جس کی وجہ سے ان کا طیارہ آٹھ ہزار فٹ نیچے چلا گیا ۔ حالانکہ پائلٹ کی سوجھ بوجھ کی وجہ سے بڑا حادثہ ٹل گیا ۔
کولکاتہ : مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی کا طیارہ جمعہ کو وارانسی سے لوٹتے وقت حادثے کا شکار ہونے سے بال بال بچ گیا تھا ۔ اس معاملہ پر انہوں نے آج رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ہوائی جہاز کے سامنے اچانک ایک دوسرا ہوائی جہاز آگیا ، لیکن پائلٹ کی قابلیت کی وجہ سے میں زندہ بچی ہوں ۔
نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق ممتا بنرجی نے بتایا کہ ان کے طیارہ کے سامنے اچانک ایک اور طیارہ آگیا ، جس کی وجہ سے ان کا طیارہ آٹھ ہزار فٹ نیچے چلا گیا ۔ حالانکہ پائلٹ کی سوجھ بوجھ کی وجہ سے بڑا حادثہ ٹل گیا ۔ انہوں نے اس بات سے صاف انکار کیا کہ خراب موسم کی وجہ سے ایسا ہوا تھا ۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ اگر 10 سکینڈ کی تاخیر ہوگئی ہوتی تو بڑا حادثہ ہوسکتا تھا ۔
اس دوران طیارہ کو حادثہ سے بچانے کیلئے پائلٹ کو طیارہ کو تیزی سے نیچے کی جانب لے جانا پڑا ۔ اس واقعہ کو شہری ہوابازی کی وزارت نے ٹربولینس بتایا تھا ۔ مغربی بنگال سرکار نے اس کو لے کر ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن سے رپورٹ مانگی تھی ۔
ممتا بنرجی نے کہا کہ اس معاملہ کو لے کر ابھی تک ایئر ٹریفک کنٹرول اور ڈی جی سی اے سے کوئی رپورٹ نہیں ملی ہے ۔ وہیں نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق ممتا بنرجی نے بتایا کہ اس واقعہ کے دوران ان کی پیٹھ اور سینے میں چوٹیں آئی ہیں اور انہیں ابھی بھی درد ہے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔