ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

کورونا مریضوں کے ساتھ کی جارہی بدسلوکی پر ممتا حکومت کی اسپتالوں کے خلاف سخت قدم اٹھانے کی وارننگ

کورونا کے مریضوں کی ٹیسٹ رپورٹ پوزیٹیو آنے کے بعد ان کے رشتہ داروں و مریضوں کے ساتھ بدسلوکی کی کئی تصویریں بھی دیکھنے کو ملی ہیں۔

  • Share this:
کورونا مریضوں کے ساتھ کی جارہی بدسلوکی پر ممتا حکومت کی اسپتالوں کے خلاف سخت قدم اٹھانے کی وارننگ
کورونا مریضوں کے ساتھ کی جارہی بدسلوکی پر ممتا حکومت کی اسپتالوں کے خلاف سخت قدم اٹھانے کی وارننگ

کولکاتہ۔ کورونا ایک ایسی وبا ہے جس نے دنیا بھر کو اپنی زد میں لے لیا ہے۔ دنیا بھر کے لوگ اس بیماری سے جوجھ رہے ہیں۔ ہندوستان میں بھی کورونا نے اپنے پیر پسارتے ہی کئی لوگوں کو  اپنا شکار بنایا ہے۔ تاہم، کورونا کی بیماری کی زد میں آنے والے لوگوں کی ایک بڑی تعداد ایسی بھی ہے جو صحتیاب ہوئی ہے۔ لیکن اس بیماری کی زد میں آنے والے لوگوں کے ساتھ کئے جانے والے غیر انسانی سلوک نے انہیں  سب سے زیادہ پریشان کیا ہے۔


کولکاتہ کے بیشتر اسپتالوں میں کوونا کے مریضوں کو بھرتی نہ کئے جانے کا معاملہ بھی سامنے آیا ہے جس کا اعتراف خود وزیر اعلی ممتا بنرجی نے بھی کیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ وزیر اعلی ممتا بنرجی نے  ایسے اسپتالوں کے خلاف سخت کاررواٸی کا اعلان  کرتے ہوٸے کہا ہے کہ جو اسپتال کورونا کے مریضوں کو بھرتی نہیں کریں گے یا ان کے ساتھ بدسلوکی کریں گے ان اسپتالوں کا لاٸسنس رد کردیا جاٸے گا۔ اس اعلان کے بعد کئی شکایتیں سامنے آئی ہیں اور لوگوں نے بیشتر اسپتالوں کے خلاف کاررواٸی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔


کولکاتہ کے بیشتر اسپتالوں میں کوونا کے مریضوں کو بھرتی نہ کئے جانے کا معاملہ بھی سامنے آیا ہے


کورونا کے مریضوں کی ٹیسٹ رپورٹ پوزیٹیو آنے کے بعد ان کے رشتہ داروں و مریضوں کے ساتھ بدسلوکی کی کئی تصویریں بھی دیکھنے کو ملی ہیں۔ کئی مریض ایسے بھی تھے جن کی موت کے بعد ان کے گھر والوں کو خبر تک بھی نہیں دی گئی جبکہ ایک سرکاری اسپتال میں ایک ایسی تصویر دیکھنے کو ملی جہاں  کورونا مریض کی موت کے بعد اس کے پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال کا کوٸی عملہ سامنے نہیں آیا اور گھر والوں کو ہی پی پی ای کٹس پہن کر پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ جسم کو لے جانا پڑا۔ بہرحال حال حکومت نے اب اس معاملے میں کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو ایک خوش آئند بات ہے۔
First published: Jun 26, 2020 02:53 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading