ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

کورونا متاثر ڈاکٹر کی موت کے بعد علاقہ کے لوگوں نے چندہ کرکے ادا کیا اسپتال کا بل ، جانئے کیوں

اسپتال کی جانب سے ڈاکٹر کی فیملی کو اب 18 لاکھ 34 ہزار کا بل دیا گیا ۔ بل کی ادائیگی کے لئے علاقے بھر میں چندہ کیا گیا ۔

  • Share this:
کورونا متاثر ڈاکٹر کی موت کے بعد علاقہ کے لوگوں نے چندہ کرکے ادا کیا اسپتال کا بل ، جانئے کیوں
کورونا متاثر ڈاکٹر کی موت کے بعد علاقہ کے لوگوں نے چندہ کرکے ادا کیا اسپتال کا بل ، جانئے کیوں

کورونا بحران ایک ایسا دور ہے ، جو تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔ اس بحران نے پوری دنیا کو اپنی زد میں لے لیا ہے ۔ اس خطرناک وائرس کی زد میں آنے سے ہزاروں لوگوں کی موت ہوگئی تو ہزاروں لوگ صحتیاب بھی ہوئے ہیں ۔ لیکن کورونا بحران نے انسانیت کے ایسے ایسے چہرے سامنے لاٸے ، جس نے سماج کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے ۔


کولکاتہ کے ڈاکٹر پردیپ کمار بھٹاچاریہ کو ان کی سماجی خدمات کے لئے مقبولیت حاصل تھی ۔ کورونا بحران میں جب بیشتر ڈاکٹر دستیاب نہیں تھے اور مریض علاج کے لئے پریشان تھے تو ایسے حالات میں ڈاکٹر پردیپ کمار فرشتہ بن کر عوام کے درمیان میں آئے اور مریضوں کا علاج شروع کیا ۔ لاک ڈاون کے دوران وہ مسلسل اپنے کلینک میں مریضوں کا علاج کرتے رہے ۔ کئی مریضوں کا مفت علاج بھی کیا ۔ لیکن جولائی کے پہلے ہفتہ میں وہ خود کورونا کے شکار ہوگئے ۔ انہیں غیرسرکاری نرسنگ ہوم میں داخل کرایا گیا ، جہاں انہیں ایک ماہ وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ۔ جبکہ پورے علاقے میں ان کی جلد صحتیابی کی دعائیں کی گئیں ۔ لیکن ڈاکٹر پردیپ کمار زندگی کی جنگ ہار گئے اور 10 اگست کو ان کی موت ہوگئی ۔


خطرناک وائرس کی زد میں آنے سے ہزاروں لوگوں کی موت ہوگئی تو ہزاروں لوگ صحتیاب بھی ہوئے ہیں ۔
خطرناک وائرس کی زد میں آنے سے ہزاروں لوگوں کی موت ہوگئی تو ہزاروں لوگ صحتیاب بھی ہوئے ہیں ۔


اسپتال کی جانب سے مرحوم ڈاکٹر کی فیملی کو اب 18 لاکھ 34 ہزار کا بل دیا گیا ۔ بل کی ادائیگی کے لئے علاقے بھر میں چندہ کیا گیا اور اپنے ہر دلعزیز ڈاکٹر کے لئے رکشہ چلانے والے سے لے کر سزی فروش تک سبھوں نے تعاون کیا ۔ لیکن ان کی موت کے بعد اسپتال کی جانب سے دئے جانے والا لاکھوں کا بل سوالات کے گھیرے میں ہے ۔

ریاستی ہیلتھ ریگولیٹری نے نرسنگ ہوم سے جواب مانگا ہے ، جس کے بعد آج نرسنگ ہوم نے ڈاکٹر کی بل کی رقم میں تین لاکھ سے زائد رقم میں کٹوتی کا فیصلہ کیا ہے ۔ لیکن سوال یہ اٹھتا ہے کہ کورونا کا علاج آخر کیا ہے ، جس کے لئے لوگ مالی طور پر بدحال ہورہے ہیں اور آہ بکا کررہے ہیں ۔ حکومت کے تمام تر اقدامات کے باجود کورونا کے شکار مریض پریشان ہیں ۔ کیا ذہنی طور پر پریشان کورونا کے مریضوں کی مالی مدد کے لئے بھی حکومت کوئی ٹھوس قدم اٹھارہی ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Aug 13, 2020 07:25 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading