ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

بنگال میں ستمبر تک کورونا کے بڑھتے پھیلاٶ پر لگ سکتی ہے لگام: وزیر اعلی ممتا بنرجی

گزشتہ دنوں وزیر اعلی ممتا بنرجی نے کورونا کے بڑھتے مریضوں پر اپوزیشن کی تنقید ہر کہا تھا کہ حکومت نہ خدا ہے نہ جادوگر۔ ایسے مں کورونا کے بڑھتے مریض کے لئے حکومت کو تنقید کا نشانہ بنانا افسوسناک ہے۔ تاہم وزیر اعلی نے ماہرین کی کمیٹی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوٸے محکمہ صحت کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ستمبر تک بنگال میں حالات کنٹرول میں آجائیں گے۔

  • Share this:
بنگال میں ستمبر تک کورونا کے بڑھتے پھیلاٶ پر لگ سکتی ہے لگام: وزیر اعلی ممتا بنرجی
بنگال میں ستمبر تک کورونا کے بڑھتے پھیلاٶ پر لگ سکتی ہے لگام: وزیر اعلی ممتا بنرجی

دنیا کورونا وبا سے پریشان ہے۔ اس واٸرس کے خاتمے کے لئے ویکسین بنانے کا مرحلہ شروع ہو چکا ہے۔ ہندوستان کی بڑی آبادی بھی کورونا واٸرس سے متاثر ہو رہی ہے۔ ملک میں ہر دن ہزاروں نئے مریض سامنے آ رہے ہیں جس سے انتظامیہ پریشان ہے ۔حکومت کورونا کے خاتمے کے لئے سر جوڑ کر بیٹھی یے۔ وہیں لوگ اس خطرناک واٸرس سے نجات کے لئے دعائیں مانگ رہے ہیں۔ جبکہ بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے ایسی ہی نوید سناٸی ہے۔ جی ہاں وزیر اعلی ممتا بنرجی نے کہا ہے کہ کورونا پر نظر رکھنے کے لئے بناٸی گٸی ماہرین کی کمیٹی پر امید ہے۔


گزشتہ دنوں وزیر اعلی ممتا بنرجی نے کورونا کے بڑھتے مریضوں پر اپوزیشن کی تنقید ہر کہا تھا کہ حکومت نہ خدا ہے نہ جادوگر۔ ایسے مں کورونا کے بڑھتے مریض کے لئے حکومت کو تنقید کا نشانہ بنانا افسوسناک ہے۔ تاہم وزیر اعلی نے ماہرین کی کمیٹی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوٸے محکمہ صحت کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ستمبر تک بنگال میں حالات کنٹرول میں آجائیں گے۔ وزیر اعلی نے کہا کہ بنگال میں کورونا کے بڑھتے پھیلاٶ کے ساتھ اگر صحتیاب ہونے والوں پر نظر ڈالیں تو معلوم ہوگا کہ یہاں کورونا سے تیزی سے صحت یاب ہونے والوں کی شرح میں اضافہ ہورہا ہے۔ممتا بنرجی نے کہا کہ ماہرین کی رائے کے مطابق 25ستمبر تک حالات قابو میں آجائیں گے۔


وزیراعلی ممتا بنرجی نے کہا کہ بنگال میں کورونا وائرس کا پہلا مریض 23مارچ کو سامنے آیا تھا اور اس کے بعد ملک بھر میں لاک ڈاؤن نافذ ہوگیا اور ریاست کی آمدنی کم ہوئی ہے۔ اخراجات میں اضافہ ہوا ہے۔ ممتا بنرجی نے مزید کہا کہ اگر کوئی پڑوسی ریاست سے کورونا کا علاج کرانے بنگال کے شہر کولکاتا آتا ہے تو اس کا علاج یہاں ضرور ہونا چاہیے۔ مگر اس مریض کو اپنا مستقل پتہ درج کرانا ہوگا۔

Published by: Nadeem Ahmad
First published: Aug 26, 2020 03:49 PM IST