ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

مغربی بنگال : ترنمول کانگریس اقتدار میں آئی تو بنگال کشمیر بن جائے گا : شوبھیندو ادھیکاری

West bengal election 2021: بی جے پی نے ممتا بنرجی کے قریبی رہے شوبھیندو ادھیکاری کو مشرقی مدنا پور کی نندی گرام سیٹ سے میدان میں اتارا ہے ، جہاں سے وزیر اعلی بھی تال ٹھوک رہی ہیں ۔

  • Share this:
مغربی بنگال : ترنمول کانگریس اقتدار میں آئی تو بنگال کشمیر بن جائے گا : شوبھیندو ادھیکاری
مغربی بنگال : ترنمول کانگریس اقتدار میں آئی تو بنگال کشمیر بن جائے گا : شوبھیندو ادھیکاری

مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات کی سرگرمیاں شباب پر ہیں اور سبھی لیڈران ایک دوسرے پر جم کر نشانہ سادھ رہے ہیں ۔ اس درمیان بی جے پی لیڈر اور نندی گرام سے امیدوار شوبھیندو ادھیکاری نے ہفتہ کو ترنمول کانگریس اور وزیر اعلی ممتا بنرجی پر جم کر حملہ بوالا ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ٹی ایم سی ریاست میں واپس اقتدار میں آجاتی ہے ، تو بنگال کشمیر بن جائے گا ۔


ایک عوامی ریلی کو خطاب کرتے ہوئے شوبھیندو ادھیکاری نے جن سنگھ کے بانی شیاما پرساد مکھرجی کا بھی تذکرہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اگر شیاما پرساد مکھرجی نہیں ہوتے تو یہ ملک بنگلہ دیش کی طرح ہی اسلامی ملک ہوسکتا تھا ۔ ہم سب لوگ بنگلہ دیش میں رہ رہے ہوتے ۔


ممتا بنرجی کے کبھی خاص رہے شوبھیندو ادھیکاری الیکشن سے پہلے ٹی ایم سی چھوڑ کر بی  جے پی میں شامل ہوگئے تھے ۔ اس سے پہلے بھی وہ ٹی ایم سی پر نشانہ سادھ چکے ہیں ۔ انہوں نے 14 فروری کو الزام لگایا تھا کہ ٹی ایم سی مغربی بنگال کو بنگلہ دیش بنانا چاہتی ہے ۔ انہوں کہا کہ 'کھیلا ہوبے' نعرہ چار سال پہلے بنگلہ دیش کے نارائن گنج کے ممبر پارلیمنٹ شمیم عثمان نے دیا تھا ۔ اب ٹی ایم سی بنگال کو بنگلہ دیش بنانا چاہتی ہے ، اس لئے اس نے جے بنگال کا نعرہ امپورٹ کیا ہے ۔ ہم لوگوں کا نعرہ جے شری رام اور بھارت ماتا کی جے ہے ۔


بی جے پی لیڈر شوبھیندو ادھیکاری نے ہفتہ کو وزیر اعلی ممتا بنرجی کو نندی گرام سیٹ پر باہری قرار دیتے ہوئے دعوی کیا کہ وہ ممتا بنرجی کو کراری شکست دینے کو لے کر دو فیصدی پراعتماد ہیں ۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ممتا بنرجی کولکاتہ کی بھوانی سیٹ سے الیکشن لڑنے سے گریز کررہی ہیں ۔

بی جے پی نے ممتا بنرجی کے قریبی رہے شوبھیندو ادھیکاری کو مشرقی مدنا پور کی نندی گرام سیٹ سے میدان میں اتارا ہے ، جہاں سے وزیر اعلی بھی تال ٹھوک رہی ہیں ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Mar 07, 2021 02:53 PM IST