ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

West Bengal Assembly Elections 2021: : ٹی ایم سی لیڈر کے گھر پر ملی ای وی ایم ، الیکشن کمیشن نے پولنگ افسر کو کیا معطل

West Bengal Election 3rd Phase Voting: اولو بیریا میں ترنمول کانگریس لیڈر کے گھر سے ای وی ایم اور وی وی پیٹ مشینیں برآمد ہوئی ہیں ۔ حالانکہ کمیشن نے کہا کہ ہے ان مشینوں کا منگل کو ہورہی ووٹنگ سے کوئی کچھ لینا دینا نہیں ہے ۔ یہ معاملہ سامنے آنے کے بعد بی جے پی نے ہنگامہ کیا اور کارروائی کا مطالبہ کیا ۔

  • Share this:
West Bengal Assembly Elections 2021: : ٹی ایم سی لیڈر کے گھر پر ملی ای وی ایم ، الیکشن کمیشن نے پولنگ افسر کو کیا معطل
ٹی ایم سی لیڈر کے گھر پر ملی ای وی ایم ، الیکشن کمیشن نے پولنگ افسر کو کیا معطل

اولو بیریا : مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات کیلئے جاری تیسرے مرحلہ کی ووٹنگ کے درمیان یہاں اولو بیریا میں ایک چونکانے والا واقعہ سامنے آنے کے بعد الیکشن کمیشن پھر سے سیاسی پارٹیوں کے نشانے پر آگیا ہے ۔ ملی جانکاری کے مطابق اولو بیریا میں ترنمول کانگریس لیڈر کے گھر سے ای وی ایم اور وی وی پیٹ مشینیں برآمد ہوئی ہیں ۔ حالانکہ کمیشن نے کہا کہ ہے ان مشینوں کا منگل کو ہورہی ووٹنگ سے کوئی کچھ لینا دینا نہیں ہے ۔ یہ معاملہ سامنے آنے کے بعد بی جے پی نے ہنگامہ کیا اور کارروائی کا مطالبہ کیا ۔


وہیں اس واقعہ کے سامنے آنے کے بعد الیکشن کمیشن نے کہا کہ سیکٹر افسر کو معطل کردیا گیا ہے ۔ یہ ریزروڈ ای وی ایم تھی ، جس کو انتخابی عمل سے ہٹا دیا گیا ہے ۔ سبھی کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔



کمیشن نے کہا کہ ہاوڑہ ضلع کے اسمبلی سیٹ حلقہ 177 اولوبیریا شمال میں سیکٹر 17 کے سیکٹر افسر تپن سرکار ، ریزرو ای وی ایم کے ساتھ گئے اور ایک رشتہ دار کے گھر پر سو گئے ۔ یہ الیکشن کمیشن کی ہدایت کی خلاف ورزی ہے ، جس کیلئے انہیں معطل کردیا گیا ہے ۔ بڑی سزا کیلئے الزامات طے کئے جائیں گے ۔

بتادیں کہ مغربی بنگال اسمبلی انتخابات میں تیسرے مرحلہ کے تحت 31 سیٹوں کیلئے ووٹنگ منگل کو سخت نگرانی میں ہورہی ہے ۔ افسران نے اس بارے میں بتایا کہ جنوبی 24 پرگنہ ضلع میں 16 سیٹوں ، ہاوڑہ ( زون ون ) میں سات سیٹوں اور ہوگلی ( زون ون ) میں 8 سیٹوں پر ہورہی ووٹنگ کے درمیان کورونا وائرس روک تھام ضوابط پر سختی سے عمل کیا جارہا ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Apr 06, 2021 09:54 AM IST