اپنا ضلع منتخب کریں۔

    پانچویں مرحلے کی پولنگ میں مختلف مقامات پر تشدد ، 6افراد زخمی

    کلکتہ۔  مغربی بنگال میں سخت سیکورٹی انتظامات کے درمیان آج تین اضلاع جنوبی کلکتہ، جنوبی 24پرگنہ اور ہگلی میں پانچوے مرحلے کی پولنگ کے دوران تشدد میں 6افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔

    کلکتہ۔ مغربی بنگال میں سخت سیکورٹی انتظامات کے درمیان آج تین اضلاع جنوبی کلکتہ، جنوبی 24پرگنہ اور ہگلی میں پانچوے مرحلے کی پولنگ کے دوران تشدد میں 6افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔

    کلکتہ۔ مغربی بنگال میں سخت سیکورٹی انتظامات کے درمیان آج تین اضلاع جنوبی کلکتہ، جنوبی 24پرگنہ اور ہگلی میں پانچوے مرحلے کی پولنگ کے دوران تشدد میں 6افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:

      کلکتہ۔  مغربی بنگال میں سخت سیکورٹی انتظامات کے درمیان آج تین اضلاع جنوبی کلکتہ، جنوبی 24پرگنہ اور ہگلی میں پانچوے مرحلے کی پولنگ کے دوران تشدد میں 6افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔ ہگلی اور جنوبی 24پرگنہ میں لوگوں نے جوش و خروش کے ساتھ ووٹنگ کی ۔ان علاقے میں شام چار بجے تک 70فیصد کے قریب پولنگ ہوچکی تھی ۔جب کہ جنوبی کلکتہ میں پولنگ کی رفتار میں کچھ کمی نظر آئی ۔


      سات گاچھی اسمبلی حلقہ سے ترنمول کانگریس کی امیدوار اور ممبر اسمبلی سونالی گوہا کے خلاف الیکشن کمیشن نے ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت دی ہے ، انہیں کیمرے پر پارٹی ورکرس کو سی پی ایم کے پولنگ ایجنٹ کی پٹائی کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے دکھایا جارہا ہے ۔ جنوبی 24پرگنہ میں تشدد کے دوران 6افراد زخمی ہوگئے ہیں جب کہ ایک شخص ہگلی ضلع میں زخمی ہوا ہے ۔بسنتی اسمبلی حلقہ میں ترنمول کانگریس کے ورکرس کے ذریعہ بایاں محاذ میں شامل آر ایس پی کے حامیوں کو ووٹ ڈالنے سے روکے جانے پر ہوئے تشدد میں آر ایس پی کے چار ورکرس زخمی ہوگئے ہیں ۔زخمیوں کو بسنتی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔


      کیننگ اسمبلی حلقہ میں سی پی ایم اور ترنبمول کانگریس کے ورکروں کے درمیان تشدد و جھڑپ کو منتشر کرنے کیلئے مرکزی فورسیس کو لاٹھی چارج کرنا پڑا جس میں دو افراد زخمی ہو گئے ہیں ۔ان دونوں کو بھانگر واسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔آفیسر نے بتایا کہ بھانگر سے ترنمول کانگریس کے امیدوار عبد الرزاق ملا نے مرکزی فورسیس کے ساتھ تکرار کیا ۔ ہگلی ضلع چنشورہ سے موصول رپورٹ کے مطابق ایک مقامی شخص کو آرام باغ اسمبلی حلقے میں ووٹ ڈالنے کی وجہ سے ترنمول کانگریس کے ورکروں نے حملہ کردیا ۔ہگلی ضلع کے گوگھاٹ اسمبلی حلقہ میں فارورڈ بلاک کے امیدوار بشواناتھ تارک نے الیکشن کمیشن سے شکایت کی ہے کہ انہیں ترنمول کانگریس کے ورکروں نے جبراً بوتھ سے باہر نکال دیا ۔

      First published: