والد نے کی ملک کی خدمت، بیٹے پر لگا غداری کا الزام، القاعدہ سے تعلق رکھنے کے الزام میں گرفتار المامون کے والد ہیں ریٹائرڈ فوجی
این آئی اے کی چھاپہ ماری، جماعت اسلامی ہند نے ہیومن ویلفیئر فاؤنڈیشن سے تعلق ہونے سے انکار کیا
المامون کے والد فوج کی وردی پہنے اپنی تصویر لوگوں کو دکھا رہے ہیں اور بتا رہے ہیں کہ المامون ان کا بیٹا ہے۔ فراز علی منڈل کو اس بات کا یقین نہیں آرہا ہے کہ ان کا بیٹا ملک کے خلاف غداری کرسکتا ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ ایک مجاہدکا بیٹا ملک سے غداری کیسے کرسکتا ہے۔
کولکاتہ۔ اس نے بچپن سے فوج کی وردی دیکھی ہے۔ وہ ملک سے غداری نہیں کرسکتا۔ اگر وہ غدار ہے تو اسے سزا دو۔ یہ الفاظ ہیں فراز علی منڈل کے جن کے بیٹے المامون کمال کو گزشتہ دنوں این آئی اے نے القاعدہ سے تعلق رکھنے کے الزام میں بنگال کے مرشدآباد سے گرفتارِ کیا ہے۔ المامون کے والد فوج کی وردی پہنے اپنی تصویر لوگوں کو دکھا رہے ہیں اور بتا رہے ہیں کہ المامون ان کا بیٹا ہے۔ فراز علی منڈل کو اس بات کا یقین نہیں آرہا ہے کہ ان کا بیٹا ملک کے خلاف غداری کرسکتا ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ ایک مجاہدکا بیٹا ملک سے غداری کیسے کرسکتا ہے۔
خیال رہے کہ فراز علی منڈل کے بیٹے المامون کمال کو گزشتہ دنوں این آئی اے نے القاعدہ سے تعلق رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے ۔فراز علی منڈل 1962 میں چین۔ ہندوستان کی جنگ میں ملک کی دفاع کیلئے رضاکار کی حیثیت سے فوج میں شامل ہوئے تھے۔ ہندوستانی فوج میں شمولیت اور ملک کیلئے لڑنا صرف فراز منڈل کیلئے ہی نہیں بلکہ مرشدآباد کے ان کے پورے گاؤں کے لئے قابل فخر ہے۔ گاؤں کے لوگ آج بھی المامون کے والد کو صاحب کہہ کر ان سے بات کرتے ہیں ۔بیٹے کی گرفتاری کے بعد سے ہی فراز علی حیران و پریشان ہیں۔
فراز علی نے کہا کہ اگر ان کا بیٹا ملک کے ساتھ غداری میں ملوث ہے تو اسے سزا ضرور ملنی چاہئے۔ لیکن ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ تفتیش غیر جانبدارانہ ہونی چاہیے اور ہمیں بھی اپنی بے گناہی ثابت کرنے کا موقع ملنا چاہیے۔خیال رہے کہ قومی تفتیشی ایجنسی این آئی اے نے گزشتہ دنوں پریس بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ کیرالا کے ارناکولم اور مرشد آباد میں مشترکہ آپریشن کرکے پاکستان حمایت یافتہ القاعدہ سے تعلق رکھنے کے الزام میں 9 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
Published by:Nadeem Ahmad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔