کولکاتہ: مغربی بنگال کے نادیہ ضلع میں ایک نابالغ کی موت نے ہلچل مچا دی ہے۔ لڑکی کے اہل خانہ کا الزام ہے کہ ان کی بیٹی کی سالگرہ کی تقریب میں اجتماعی عصمت دری (Gang Rape) کی گئی۔ لڑکی کے گھر واپس آتے ہی اس کی موت ہو گئی۔ لڑکی کے اہل خانہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اہم ملزم ترنمول کانگریس TMC کے پنچایت رکن کا بیٹا ہے۔ ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کی جارہی ہے۔
نویں جماعت کی ظالبہ کے والدین نے واقعہ کے چار دن بعد سنیچر کو ہنسکھلی پولیس اسٹیشن میں ملزم کے خلاف شکایت درج کرائی تھی۔ شکایت کے مطابق، لڑکی پیر کی دوپہر کو ملزم کے گھر اس کی سالگرہ کی تقریب میں شرکت کے لیے گئی تھی لیکن اس کے بعد وہ بیمار حالت میں پارٹی سے گھر واپس آئی اور کچھ ہی دیر بعد دم توڑ گئی۔
یہ بھی پڑھیں:
Ajab Gajab:گرمی سے بچنے کیلئے شخص نے اپنے ہی رکشے پر اگا لیا جنگل، لوگوں کو پسند آئی ترکیبحراست میں ملزماس معاملے کے اہم ملزم برج گوپال عرف سہیل گیالی کو پہلے حراست میں لیا گیا اور پھر اتوار کی رات کو گرفتار کر لیا گیا۔ افسران نے بتایا کہ اس پر عصمت دری، قتل اور ثبوت کو دبانے کے علاوہ POCSO ایکٹ کے تحت الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ اس بیچ معاملے میں کولکاتہ ہائی کورٹ کی قانونی مداخلت کے لیے دو مفاد عامہ کی عرضی (PILs) دائر کی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ہائی کورٹ کی بینچ منگل کو اس معاملے کی سماعت کرے گی۔
Ajab Gajab:گرمی سے بچنے کیلئے شخص نے اپنے ہی رکشے پر اگا لیا جنگل، لوگوں کو پسند آئی ترکیببہہ رہا تھا خونلڑکی کی ماں نے کہا،مقامی ٹی ایم سی لیڈر کے بیٹے کے گھر پر منعقدہ پارٹی سے واپس آنے کے "ہماری بیٹی کا بہت زیادہ خون بہہ رہا تھا اور پیٹ میں شدید درد بھی ہو رہا تھا اور اس سے پہلے کہ ہم اسے اسپتال لے جاتے، اس کی موت ہوگئی۔" پارٹی میں موجود لوگوں سے بات کرنے کے بعد ہمیں یقین ہے کہ ملزم اور اس کے دوستوں نے اس کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کی۔
مزید پڑھیں:
OMG! والد نے ناگ کو مارا تو 24گھنٹے کے اندر ہی ناگن نے بیٹےکو ڈس لیا، اسپتال لےجاتےوقت موت
جبرا کی تدفینلواحقین نے یہ بھی الزام لگایا ہے کہ نابالغ کی موت کا سرٹیفکیٹ جاری ہونے سے پہلے ہی اس کی لاش کو زبردستی جلایا گیا۔ لواحقین نے یہ بھی الزام لگایا ہے کہ کچھ لوگوں نے ابتدائی طور پر لڑکی کو کسی سرکاری اسپتال یا پرائیویٹ ہیلتھ سینٹر میں نہ لے جانے کی تنبیہ دی تھی اور اسے کسی جھولا چھاپ ڈاکٹر کے پاس لے جانے کو کہا تھا۔
(پی ٹی آئی کے ان پٹ کے ساتھ) سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔