ہوم » نیوز » No Category

نیتا جی سبھاش چندر بوس سے وابستہ 64 فائلوں کو عام کرے گی ممتا حکومت

کولکاتہ : مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے اعلان کیا کہ ان کی حکومت نیتا جی سبھاش چندر بوس سے وابستہ فائلوں عام کرے گی۔

  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
نیتا جی سبھاش چندر بوس سے وابستہ 64 فائلوں کو عام کرے گی ممتا حکومت
کولکاتہ : مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے اعلان کیا کہ ان کی حکومت نیتا جی سبھاش چندر بوس سے وابستہ فائلوں عام کرے گی۔

کولکاتہ : مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے اعلان کیا کہ ان کی حکومت نیتا جی سبھاش چندر بوس سے وابستہ فائلوں عام کرے گی۔ ممتا نے کہا کہ مغربی بنگال حکومت 18 ستمبر کو نیتا جی سبھاش چندر بوس سے وابستہ 64 فائلوں کو عام کرے گی۔


ممتا بنرجی نے یہاں ریاستی سکریٹریٹ میں میڈیا سے کہا کہ نیتا جی سے متعلق جو بھی فائلیں ہمارے پاس ہیں، ہم نے اس عام کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ وزیر اعظم کے دفتر، مرکزی وزارت داخلہ اور وزارت خارجہ اب تک نیتا جی سے وابستہ خفیہ فائلوں کو عام کرنے سے گریز کررہی ہیں ۔ ان فائلوں سے نیتا جی کے غائب ہونے کی کہانی سے متعلق کچھ نئے انکشافات ہوسکتے ہیں ۔


قابل ذکر ہے کہ ہندوستان کی آزادی کے لئے آزاد ہند فوج کی قیادت کرنے والے سبھاش چندر بوس کی موت ایک معمہ بنا ہوا ہے۔ اس معاملے پر ایک بار پھر سیاسی حلقوں اور دانشوروں کے درمیان بحث چھڑ گئی ہے کہ آخر 'نیتا جی سبھاش چندر بوس کن حالات میں غائب ہوئے یا پھر ان کی موت ہوئی؟ ۔

First published: Sep 11, 2015 06:00 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading