ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

دھوکے سے کیا تھا بیٹے کا اغوا، پولس نے بھی فلمی انداز میں بدمعاشوں کو کیا گرفتار

بنگال کے دیناج پور میں مرغی کا فارم چلانے والے عبداللطیف کے گھر پہنچ کر تین لوگوں نے خود کو سی آئی ڈی افسر بتایا اور عبداللطیف کے سولہ سالہ بیٹے عبدالمتین کو اپنے ساتھ لے گئے۔ بعد میں ان لوگوں نے فون کرکے عبداللطیف کو بتایا کہ ان کے بیٹے کا اغوا ہوچکا ہے جس کی رہائی کے لئے 6 لاکھ روپئے ادا کرنے ہونگے۔ اغوا کاروں نے عبداللطیف کو پولس میں نہ جانے کی بھی دھمکی دی تھی۔

  • Share this:
دھوکے سے کیا تھا بیٹے کا اغوا، پولس نے بھی فلمی انداز میں بدمعاشوں کو کیا گرفتار
علامتی تصویر

کورونا بحران کی وجہ سے ملک میں بےروزگاری بڑھی ہے، لوگ ذہنی تناؤ کا شکار ہیں، کاروباری پریشان ہیں۔ وہیں ملک میں چوری، لوٹ مار، ڈاکہ زنی کی وارداتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ حیرت کی بات تو یہ ہے کہ جرم کرنے والے ایسے ایسے حربے استمعال کرنے لگے ہیں کہ پولس کے لئے بھی ان بدمعاشوں پر لگام لگا پانا مشکل ہوتا ہے۔ لیکن اس کے باوجود اگر لوگوں کا تعاون ملے تو مجرم خواہ کتنا ہی چالاک کیوں نہ ہو جیل کی سلاخوں کے پیچھے پہنچ ہی جاتا ہے۔


ایسا ہی ایک واقعہ بنگال کے دیناج پور میں دیکھنے کو ملا جہاں ایک کاروباری کے 16 سالہ بیٹے کو اغوا کاروں نے دھوکے سے اغوا کرلیا اور گھر والوں سے رہائی کے بدلے 6 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا۔ بیٹے کے اغوا سے پریشان والدین نے پہلے تو پولس کا سہارا نہ لینے کا فیصلہ کیا لیکن مانگی گئی رقم اتنی زیادہ تھی کہ والدین کے لئے اسے ادا کرنا مشکل تھا۔ پھر گھر والوں نے رائے گنج پولس کو واقعے کی اطلاع دی اور پولس نے بھی اس معاملے میں آگے آتے ہوئے نہ صرف لڑکے کو اغوا کاروں کے چنگل سے آزاد کرایا بلکہ اغوا کاروں کو بھی گرفتار کر لیا۔


بنگال کے دیناج پور میں مرغی کا فارم چلانے والے عبداللطیف کے گھر پہنچ کر تین لوگوں نے خود کو سی آئی ڈی افسر بتایا اور عبداللطیف کے سولہ سالہ بیٹے عبدالمتین کو اپنے ساتھ لے گئے۔ بعد میں ان لوگوں نے فون کرکے عبداللطیف کو بتایا کہ ان کے بیٹے کا اغوا ہوچکا ہے جس کی رہائی کے لئے 6 لاکھ روپئے ادا کرنے ہونگے۔ اغوا کاروں نے عبداللطیف کو پولس میں نہ جانے کی بھی دھمکی دی تھی۔


بیٹے کی جان کی فکر میں گھر والوں نے بیٹے کے اغوا کی اطلاع نہ پولیس کو دی نہ كسی اور کو لیکن مانگی گئی رقم کا انتظام کر پانا عبداللطیف کے لئے مشکل تھا جس کے بعد انہوں نے کسمنڈی تھانہ میں اس واقعے کی تحریری شکایت درج کروائی۔ رائے گنج اور کسمنڈی تھانہ کی پولس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے آج مغویہ عبدالمتین کو فلمی انداز میں اغوا کاروں کے چنگل سے چھڑایا اور تین لوگوں کو گرفتار کرلیا۔ سب ڈویژنل پولس آفیسر دیپ کمار داس کے مطابق لڑکے کے والد کو روپئے کے ساتھ نگار ریور بریج پر بلایا گیا تھا جہاں سادے لباس میں وہاں پہلے سے موجود پولس نے فلمی انداز میں لڑکے کو رہا کرانے اور مجرموں کو پکڑنے میں کامیاب ہوئی۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Nov 07, 2020 07:09 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading