உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    مغربی بنگال : جانئے آخر کیوں ممتا بنرجی نے نندی گرام سے الیکشن لڑنے کا کیا اعلان ، کیا ہے اس کی اہمیت

    مغربی بنگال : جانئے آخر کیوں ممتا بنرجی نے نندی گرام سے الیکشن لڑنے کا کیا اعلان ، کیا ہے اس کی اہمیت

    مغربی بنگال : جانئے آخر کیوں ممتا بنرجی نے نندی گرام سے الیکشن لڑنے کا کیا اعلان ، کیا ہے اس کی اہمیت

    بنگال کی سیاست میں نندی گرام کو خاص مقام حاصل ہے ۔ یہی وہ علاقہ ہے جہاں کسانوں کی تحریک میں شامل ہوکر ممتا بنرجی نے بنگال کی سیاست میں اپنے قدم جمائے تھے ۔

    • Share this:
    بنگال اسمبلی الیکشن کے لئے سیاسی جماعتوں کی تیاریوں کے ساتھ وزیر اعلی ممتا بنرجی نے آج پارٹی کے پہلے امیدوار کے طور پر اپنے نام کا اعلان کردیا ۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے نندی گرام سے اپنی امیدواری کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ نندی گرام سے الیکشن لڑیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ کولکاتہ کے اپنے اسمبلی حلقے بھوانی پور سیٹ سے بھی الیکشن لڑ سکتی ہوں ۔ تاہم اگر وہ بھوانی پور سے الیکشن نہیں لڑ پاتی ہیں ، تو کسی دوسرے کو امیدوار بنایا جائے گا ۔ بہرحال وزیر اعلی ممتا بنرجی نے دو اسمبلی کے حلقوں سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے ۔

    بنگال کی سیاست میں نندی گرام کو خاص مقام حاصل ہے ۔ یہی وہ علاقہ ہے جہاں کسانوں کی تحریک میں شامل ہوکر ممتا بنرجی نے بنگال کی سیاست میں اپنے قدم جمائے تھے ۔ نندی گرام میں انڈسٹری کے لئے زمین لئے جانے کے سابقہ لفٹ حکومت کے فیصلے کے خلاف کسانوں کی تحریک میں شامل ہو کر وزیر اعلی ممتا بنرجی نے سیاست میں اپنی مضبوط جگہ بنانے میں کامیابی حاصل کی۔ کسانوں کی تحریک میں پولیس کی گولی سے 14 لوگوں کی موت ہوئی تھی۔

    اسی تحریک سے ممتا بنرجی نے ماں، ماٹی، مانش کا نعرہ لگایا تھا اور بنگال کا اقتدار اپنے نام کیا ۔ اسی تحریک سے یہاں کے مقامی لیڈر شوبھیندو ادھیکاری کو بھی مقبولیت ملی اور وہ بھی بنگال کی سیاست میں مضبوط لیڈر کے طور پر ابھرے ۔ یہی وجہ ہے کہ شوبھیندو ادھیکاری کے والد شیشیر ادھیکاری اور ان کے بھائی کو بھی ترنمول کانگریس نے ایم پی و ایم ایل اے بنایا ، لیکن گزشتہ ماہ شوبھیندو ادھیکاری کے بی جے پی میں شامل ہوجانے سے ترنمول کانگریس کے کمزور پڑنے کے امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

    شوبھیندو ادھیکاری نے بی جے پی میں شامل ہوتے ہی نندی گرام سے ہی اپنی زبردست ریلی نکالی اور بڑے عوامی جلسے سے خطاب بھی کیا۔ آج ممتا بنرجی نے شوبھیندو ادھیکاری کو جوابِ دیتے ہوئے صاف کیا کہ ترنمول کے اس مضبوط گڑھ سے بی جے پی کو وزیر اعلی سے مقابلہ کرنا ہوگا ۔ نندی گرام تحریک اس مرتبہ بنگال کی سیاست میں کیا نئی تاریخ رقم کرے گی، یہ دیکھنا اہم ہے۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: