ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

مغربی بنگال: بی جے پی میں شامل ہوئے تھے سابق فٹبال کھلاڑی مہتاب حسین، 24 گھنٹے کے اندر چھوڑ دی سیاست

مہتاب حسین نے کہا کہ سیاست سے دوری بنانے کا فیصلہ میرا اپنا ذاتی فیصلہ ہے اور میں مستقبل میں عوا م کی خدمت کرتا رہوں گا۔

  • Share this:
مغربی بنگال: بی جے پی میں شامل ہوئے تھے سابق فٹبال کھلاڑی مہتاب حسین، 24 گھنٹے کے اندر چھوڑ دی سیاست
بی جے پی میں شامل ہوئے تھے سابق فٹبال کھلاڑی مہتاب حسین، 24 گھنٹے کے اندر چھوڑ دی سیاست

کولکاتہ۔ کہتے ہیں کہ سیاست ہر ایک کو راس نہیں آتی اور سیاست میں کب کیا ہوجاٸے کہنا مشکل ہے۔ مغربی بنگال میں بی جے پی کا جھنڈا اٹھانے والے مشہور فٹبالر مہتاب حسین نے بھی کبھی نہیں سوچا تھا کہ انہیں سیاست کی گلیاروں میں شامل ہونے کے 24 گھنٹوں کے اندر ہی یوٹرن لینا پڑے گا۔ جی ہاں مشہور بنگالی فٹبالر مہتاب حسین نے بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش کے ہاتھوں بی جے پی میں شمولیت کا اعلان کیا تھا لیکن اچانک انہوں نے 24 گھٹوں کے اندر ہی سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا اعلان کر دیا۔


مہتاب حسین نے کہا کہ سیاست سے دوری بنانے کا فیصلہ میرا اپنا ذاتی فیصلہ ہے


انہوں نے یہ اطلاع اپنے فیس بک پر دیتے ہوٸے اپنے مداحوں کو حیران کردیا ہے۔ اکیس برسوں تک فٹبال کے میدان پر اپنے مخصوص انداز سے لوگوں کا دل جیتنے والے مہتاب حسین مغربی بنگال کے مشہور دو فٹ بال کلبوں ایسٹ بنگال اور موہن بگان کی طرف سے 2019تک کھیلتے رہے ہیں۔ میڈ فیلڈ کے ماہر کھلاڑی مہتاب حسین نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر لکھا کہ میں خود کو سیاسی سرگرمیوں سے الگ کرتا ہوں۔ کبھی کبھی بڑے فائدے کیلئے چھوٹے فائدے کو قربان کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ ان کے خاندان کے لوگ سیاست میں شمولیت کے حق میں نہیں تھے اس لئے فیملی کی خوشی کیلئے وہ سیاست سے دوری اختیار کر رہے ہیں۔ میں نہیں چاہتا ہوں کہ میرے کسی فیصلے سے میری زندگی بدل جائے اور میرے خاندان کے لوگ مجھ سے دور ہو جائیں اور میری وجہ سے وہ لوگ بھی پریشانی کا شکار ہوں جس طریقے سے عام لوگ ہوتے ہیں۔


مہتاب حسین نے کہا کہ سیاست سے دوری بنانے کا فیصلہ میرا اپنا ذاتی فیصلہ ہے اور میں مستقبل میں عوا م کی خدمت کرتا رہوں گا۔ واضح رہے کہ مہتاب حسین اپنے 21سالہ کیرئیر کے دور میں 6 آئی لیگ چمپئن بننے والی ٹیم کا حصہ رہے۔ وہ واحد بنگالی فٹ بالر ہیں۔ مہتاب حسین نے صاف طور پر لکھا کہ آج سے میرا کسی بھی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Jul 23, 2020 08:03 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading