உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    SSC scam: ممتا بنرجی نے وزیر پارتھ چٹرجی کو ہٹایا، ای ڈی کی کارروائی کے بعد کیا فیصلہ

    SSC scam: ممتا بنرجی نے وزیر پارتھ چٹرجی کو ہٹایا، ای ڈی کی کارروائی کے بعد کیا فیصلہ ۔ فائل فوٹو ۔

    SSC scam: ممتا بنرجی نے وزیر پارتھ چٹرجی کو ہٹایا، ای ڈی کی کارروائی کے بعد کیا فیصلہ ۔ فائل فوٹو ۔

    Partha Chatrjee: ٹیچرس بھرتی گھوٹالہ میں گرفتار وزیر پارتھ چٹرجی کو کابینہ سے ہٹا دیا گیا ہے ۔ دراصل ان کی گرفتاری کے بعد وزیر اعلی ممتا بنرجی اپوزیشن کے نشانے پر آگئی تھیں اور ان پر پارتھ چٹرجی کے خلاف کارروائی کرنے کا دباو بڑھ گیا تھا ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • West Bengal | Kolkata [Calcutta] | Kolkata
    • Share this:
      کولکاتہ : ٹیچرس بھرتی گھوٹالہ میں گرفتار وزیر پارتھ چٹرجی کو کابینہ سے ہٹا دیا گیا ہے ۔ دراصل ان کی گرفتاری کے بعد وزیر اعلی ممتا بنرجی اپوزیشن کے نشانے پر آگئی تھیں اور ان پر پارتھ چٹرجی کے خلاف کارروائی کرنے کا دباو بڑھ گیا تھا ۔ آج کابینہ کی میٹنگ کے بعد پارتھ چٹرجی کو وزیر کے عہدہ سے ہٹادیا گیا ۔ اس سلسلہ میں بنگال سرکار کی جانب سے آرڈر بھی جاری کردیا گیا ہے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: رانچی ایئرپورٹ کو ملی بم سے اڑانے کی دھمکی، CISF جوانوں نے سنبھالا مورچہ، سرچ آپریشن شروع


      اس سے قبل وزیر اعلی ممتا بنرجی نے پارتھ چٹرجی کی گرفتاری کے بعد کہا تھا کہ اگر کوئی قصوروار پایا جاتا ہے تو اسے سزا دی جانی چاہئے۔ پارٹی بھی ایکشن لے گی، لیکن ہمیں عدلیہ پر پورا بھروسہ ہے۔ ایک وقت کی حد ہونی چاہئے جس کے اندر سچائی اور عدالت کا فیصلہ سامنے آنا چاہئے۔ اگر کوئی قصوروار ثابت ہوتا ہے تو اسے سزا دی جانی چاہئے۔ میں اپنے خلاف چلنے والی بدنیتی پر مبنی مہم کی تنقید کرتی ہوں ۔



      انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے پارتھ چٹرجی اور ان کی قریبی ساتھی ارپتا مکھرجی کو ٹیچرس بھرتی گھوٹالہ میں گرفتار کیا ہے۔ پیر کو کولکاتہ کی ایک عدالت نے دونوں کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی 10 دن کی تحویل میں بھیج دیا۔ ای ڈی نے چٹرجی کی 14 دن کی عدالتی تحویل کی مانگ کی تھی۔

       

      یہ بھی ہڑھئے : ہنومان گڑھ میں ہنگامہ، 2 جگہ لگاکرفیو، بھادرہ میں انٹرمیٹ بند، جانئے وجہ


      قبل ازیں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے پارتھ چٹرجی کی قریبی ساتھی ارپتا مکھرجی کے گھر پر چھاپہ مارا اور 20 کروڑ روپے اور زیورات برآمد کئے تھے ۔ بدھ کو ارپتا مکھرجی کے تین دیگر مقامات پر بھی چھاپے مارے گئے، جہاں سے تقریباً 20 کروڑ نقدی اور 3 کلو سونا برآمد ہوا تھا ۔

      وہیں ارپتا مکھرجی نے مبینہ طور پر دعویٰ کیا کہ ٹی ایم سی وزیر پارتھ چٹرجی ان کے گھر پر رقم جمع کرتے تھے اور اسے ’’منی بینک‘‘ کی طرح استعمال کرتے تھے۔ ذرائع نے بتایا کہ ارپتا مکھرجی نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کو بتایا ہے کہ سبھی رقم ایک کمرے میں رکھی جاتی تھی، جس میں صرف پارتھ چٹرجی اور ان کے لوگ ہی داخل ہوتے تھے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: