اپنا ضلع منتخب کریں۔

    طوفان امفان نے چھینی کولکاتا کی سرسبز و شادابی ، گورنر نے کی یہ خاص اپیل

    طوفان امفان نے چھینی کولکاتا کی سرسبز و شادابی ، گورنر نے کی خاص اپیل

    طوفان امفان نے چھینی کولکاتا کی سرسبز و شادابی ، گورنر نے کی خاص اپیل

    مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر نے بھی یونیورسٹیوں کے وائس چانسلروں کو ایک خط بھیج کر کہا ہے کہ 5 جون کو منائے جانے والے عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر یونیورسٹی کے کیمپس میں درخت لگائیں۔

    • Share this:
    امفان طوفان سے نہ صرف بنگال میں جانی و مالی نقصان ہوا ہے ، بلکہ طوفان نے کولکاتہ شہر کی سر سبز و شادابی کو بھی نقصان پہنچایا ہے ۔ ہزاروں کی تعداد میں شہر بھر میں درخت گرنے سے کولکاتہ کو بھاری نقصان پہنچا ہے ۔ اتنی بڑی تعداد میں درخت گرے کہ حکومت کو فوج کی مدد لینی پڑگئی ۔ اب بھی بیشترعلاقوں میں گرے ہوئے درخت نظر آر ہے ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ یوم ماحولیات کے موقع پر مختلف تنظیموں ، اسکول ، کالج و یونیورسیٹی انتظامیہ نے درخت لگانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

    ادھر مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر نے بھی ریاست کی یونیورسٹیوں کے وائس چانسلروں کو ایک خط بھیج کر کہا ہے کہ 5 جون کو مناٸے جانے والے عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر یونیورسٹی کے کیمپس میں درخت لگائیں اور اس کی رپورٹ 15جون تک راج بھون بھیجیں ۔ گورنر جگدیپ دھنکر نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ ریاست میں کورونا وائرس اور پھر امفان طوفان کی وجہ سے ہنگامی صورت حال ہے ، اسلئے عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر ہمیں یونیورسٹی کے اندر اور باہر زیادہ سے زیادہ درخت لگانے کی پوری کوشش کرنی چاہئے ۔ مجھے یقین ہے کہ جامعات یہ پہل کریں گی اور امفان  کی وجہ سے ماحول کوپہنچنے والے نقصانات کے تدارک کی کوشش کی جائے گی ۔

    گزشتہ دنوں بنگال میں آئے تباہ کن طوفان میں کولکاتہ شہر میں ہزاروں درخت گر گئے ہیں ۔
    گزشتہ دنوں بنگال میں آئے تباہ کن طوفان میں کولکاتہ شہر میں ہزاروں درخت گر گئے ہیں ۔


    خیال رہے کہ گزشتہ دنوں بنگال میں آئے تباہ کن طوفان میں کولکاتہ شہر میں ہزاروں درخت گر گئے ہیں ۔ سرکاری یونیورسٹیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے ۔ کولکاتہ یونیورسیٹی ، جادو پور ، ودیاساگر ، رابندر ناتھ ٹیگور و عالیہ یونیورسیٹی جیسی یونیورسٹیوں میں ہزاروں  درخت گرگئے ہیں ۔ صرف جادو پور یونیورسٹی کیمپس میں دو سو سے زیادہ درخت طوفان میں گرگئے ہیں ۔

    دریں اثنا جادو پور یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے ماہرین کی ایک کمیٹی تشکیل دی ہے کہ ان درختوں کو کیسے بحال کیا جائے اور نئے پودے لگائے جائیں ۔ کولکاتہ یونیورسٹی ، رابندر ناتھ بھارتی ودیا ساگر یونیورسٹی کیمپس کے اندر اور باہر درخت لگانے سے متعلق منصوبہ بندی شروع کردی گئی ہے ۔ حکومت کی جانب سے وزیر تعلیم نے بھی تمام یونیورسٹیوں کو ہدایت جاری کی ہے کہ ایک درخت کے بدلے میں پانچ درخت لگاٸے جایٸں ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: