ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

جیب میں کورونا پازیٹیو رپورٹ لئے ایک شخص نے کیا دلی سے کولکاتہ کا ہوائی سفر ، مچا ہنگامہ

متاثرہ شخص کو محکمہ صحت کے افسران کے حوالے کریا گیا ہے اور دونوں فلائٹ کے مسافروں کو الرٹ کیا جارہا ہے ، جنہوں نے اس کے ساتھ سفر کیا تھا ۔

  • Share this:
جیب میں کورونا پازیٹیو رپورٹ لئے ایک شخص نے کیا دلی سے کولکاتہ کا ہوائی سفر ، مچا ہنگامہ
علامتی تصویر

ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے اثر اور اس تعلق سے عوامی بیدای کے باوجود کچھ ایسے واقعات دیکھنے کو مل رہے ہیں ، جو حیرت انگیز ہیں ۔ کولکاتہ میں کچھ ایسا ہی معاملہ دیکھنے کو ملا جب ایک کورونا پازیٹیو شخص نے اسپائس جیٹ سے دلی سے گوہاٹی اور پھر کولکاتہ کا سفر کیا جبکہ سفر کے دوران اس کی کورونا رپورٹ اس کے جیب سے ہی برآمد ہوئی ۔ کورونا کے بڑھتے مریضوں کے پیش نظر بنگال حکومت نے دلی ، ممبی ، پونے ، ناگپور ، چنئی اور احمد آباد جیسے مقامات سے 19 جولائی تک فلائٹ کی آمد و رفت پر روک لگا دی ہے ۔


یہی وجہ ہے بنگال کے نارتھ چوبیس پرگنہ سے تعلق رکھنے والا 34 سالہ شخص دہلی سے گوہاٹی اور گوہاٹی سے جب کولکاتہ ائیر پورٹ پہنچا تو ائیرپورٹ اتھاریٹی نے اس کو کوارنٹائن سینٹر بھیجنے پر زور نہیں دیا ۔ کیونکہ جانچ میں اس شخص کے کورونا متاثر ہونے کے کوٸی آثار سامنے نہیں آئے تھے ۔ لیکن وہ شخص کوارنٹائن سینٹر جانے پر بضد تھا اور اس نے خود ہی اپنی جیب سے کورونا پازیٹیو ہونے کی رپورٹ ائیرپورٹ انتظامیہ کے حوالے کی ، جس کے بعد سب کے پیسینے چھوٹ گئے ۔


متاثرہ شخص کو محکمہ صحت کے افسران کے حوالے کریا گیا اور دونوں فلائٹ کے مسافروں کو الرٹ کیا جارہا ہے ، جنہوں نے اس کے ساتھ سفر کیا تھا ۔ وزیر اعلی ممتا بنرجی نے اس واقعہ پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے ائیرپورٹ اتظامیہ کی لاپروائی کو افسوسناک بتایا ۔ لیکن اس واقعہ نے ایک بار پھر ائیر پورٹ پر مسافروں کی جانچ پر سوالات کھڑا کردیا ہے۔

Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jul 18, 2020 04:20 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading