ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

مغربی بنگال : ممتا حکومت کا سرکاری ملازمین کو عید کے موقع پر ایڈو انس بونس دینے کا اعلان

ممتا بنرجی کے اعلان کے مطابق جن کی تنخواہ 36 ہزار روپے ہے، انہیں بونس (ایڈہاک بونس) 4500 روپے ملے گا ۔ 45000 روپے تنخواہ لینے والوں کو 12,000 روپے کا بونس ملے گا ۔ پنشنرز کو 2500 روپے ملیں گے۔

  • UNI
  • Last Updated: May 06, 2021 11:46 PM IST
  • Share this:
مغربی بنگال : ممتا حکومت کا سرکاری ملازمین کو عید کے موقع پر ایڈو انس بونس دینے کا اعلان
مغربی بنگال : ممتا حکومت کا سرکاری ملازمین کو عید کے موقع پر ایڈو انس بونس دینے کا اعلان

کولکاتہ : ممتا بنرجی نے اقتدار میں آنے کے بعد ریاستی سرکاری ملازمین کو بونس دینے کا اعلان کیا ہے ۔ ممتا بنرجی کے اعلان کے مطابق جن کی تنخواہ 36 ہزار روپے ہے، انہیں بونس (ایڈہاک بونس) 4500 روپے ملے گا ۔ 45000 روپے تنخواہ لینے والوں کو 12,000 روپے کا بونس ملے گا ۔ پنشنرز کو 2500 روپے ملیں گے۔ عید سے قبل ریاستی حکومت کی جانب سے یہ بڑی خوش خبری ہے ۔ ممتا بنرجی پر الزام عاید کیا جارہا تھا کہ وہ سرکاری ملازمین کا سیاسی استعمال کررہی ہیں ۔ بیلٹ پیپر میں بھی بڑے پیمانے پر سرکاری ملازمین نے ممتا بنرجی کی پارٹی کو ووٹ دیا ہے ۔


ریاستی سرکاری ملازمین کے ڈی اے کو لے کرحکومت اور ملازمین کے درمیان تنازع جاری ہے ۔ انتخابی مہم کے دوران وزیرا عظم مودی نے سرکاری ملازمین کے ڈی اے کی شرح میں اضافہ کرنے کا اعلان کیا تھا ۔ اس کے باوجود سرکاری ملازمین نے ممتا بنرجی پر بھروسہ کیا اور انہیں بڑھ چڑھ کر ووٹ دیا ۔


ریاستی حکومت کے عہدیداروں کے مطابق ممتا بنرجی تیسری بار اقتدار میں آئی ہیں۔ انہوں نے آتے ہی میلے کا الاؤنس دینے کا اعلان کیا ہے ۔ ہمیں یقین ہے کہ وزیر اعلی ممتا بنرجی یقینی طور پر ہمارے بقایا ڈی اے سے اس مسئلے کو حل کریں گی۔ ڈی اے پر تنازعہ کے باوجود ریاستی حکومت ملازمین فیڈریشن کا خیال ہے کہ ممتا بنرجی نے ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے ، جس سے ریاستی سرکاری ملازمین کو نقصان پہنچے ۔


ممتا بنرجی نے سیاسی تشدد کیلئے بی جے پی کو ٹھہرایا ذمہ دار

ادھر وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے بنگال میں سیاسی تشدد کے واقعات کیلئے بی جے پی کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا ہے کہ جن علاقوں میں بی جے پی نے کامیابی حاصل کی ہے ، وہاں سیاسی تشدد کے واقعات زیادہ ہورہے ہیں ۔ بی جے پی عوام کے مینڈیٹ کو قبول نہیں کررہی ہے ۔ وزیر اعلی نے کہا کہ مرکزی وزراء ریاست میں آکر اشتعال انگیزی کررہے ہیں۔ میری ان سے گزارش ہے کہ فسادات کو بھڑکانے سے باز رہیں ۔

ممتابنرجی نے کہا کہ بنگال میں اب کوئی بھی باہر سے آئے گا اسے اپنا آر ٹی پی سی آر سرٹیفکیٹ لانا ہوگا۔ ورنہ ہم آر ٹی پی سی آر کریں گے ۔ یہ قانون تمام افراد پر نافذ ہوگا ۔ چاہے وہ مرکزی وزار ہی کیوں نہ ہوں ۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ جب تک باہری لوگوں کو آنے پر کنٹرول نہیں کیا جائے گا ، اس وقت تک کورونا وائرس پر قابو پانا مشکل ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: May 06, 2021 11:39 PM IST