ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

مغربی بنگال : کورونا وائرس کے بڑھتے معاملات سے پریشان ممتا حکومت نے بلائی آل پارٹی میٹنگ

آل پارٹی میٹنگ میں کون کس پر بھاری پڑے گا ، یہ دیکھنا بھی اہم ہوگا ۔ کیونکہ جس طرح بنگال میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے ، اس سے سرکار بھی پریشان ہے ۔

  • Share this:
مغربی بنگال : کورونا وائرس کے بڑھتے معاملات سے پریشان ممتا حکومت نے بلائی آل پارٹی میٹنگ
مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی ۔ فائل فوٹو ۔

مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے بڑھتے مریضوں اور لوگوں میں کورونا کے تعلق سے پھیلے خوف کے پیش نظر وزیر اعلی ممتا بنرجی نے بدھ کو آل پارٹی میٹنگ بلائی ہے ۔ میٹنگ وہ تمام پارٹیاں شامل ہوں گی ، جن کی اسمبلی میں نمائندگی ہے ۔ میٹنگ میں لاک ڈان کے بعد ریاست میں پیدا صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔ وہیں وزیر اعلی نے یہ اشارہ بھی دیا ہے کہ صرف کورونا ہی نہیں ، بلکہ اگلے سال ہونے والے اسمبلی الیکشن کے تعلق سے بھی بات چیت کی جائے گی ۔ ایسے میں کل کی آل پارٹی میٹنگ کو کافی اہم مانا جارہا ہے ۔


آل پارٹی میٹنگ میں کون کس پر بھاری پڑے گا ، یہ دیکھنا بھی اہم ہوگا ۔ کیونکہ جس طرح بنگال میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے ، اس سے سرکار بھی پریشان ہے ۔ حکومت میں شامل وزرا تعداد میں اضافہ کیلئے مزدوروں کی واپسی کو وجہ بتاتے رہے ہیں ۔ جبکہ حکومت پر کوروونا سے متاثر مریضوں کی تعدد چھپانے کا بھی الزام لگتا رہا ہے ۔ اس وقت بنگال میں کورونا سے متاثر مریضوں کی تعداد 14 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے ۔ بڑی تعداد میں لوگ صحت یاب بھی ہوئے ہیں ۔ کورونا سے مرنے والوں کی تعداد بھی 583 سے زائد ہوچکی یے ۔


 بنگال میں کورونا سے متاثر مریضوں کی تعداد 14 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے ۔
بنگال میں کورونا سے متاثر مریضوں کی تعداد 14 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے ۔


آل پارٹی میٹنگ میں حکومت جہاں کورونا کے سلسلہ میں اپوزیشن کے سوالوں کا جواب دے گی ۔ وہیں واپس آنے والے مزدوروں کی بازآباد کاری کے تعلق سے بھی سرکاری اسکیموں کا منصوبہ پیش کرسکتی ہے ۔ ساتھ ہی ساتھ اسمبلی الیکشن کی تیاریوں کیلئے حکومت اپوزیشن جماعتوں کے سامنے کیا منصوبہ رکھتی ہے ، یہ بھی اہم ہوگا ۔ حکومت کے مطابق بنگال میں چار لاکھ افراد کی کورونا جانچ کی جاچکی ہے ۔
First published: Jun 23, 2020 11:04 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading