ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

بیوی نے جھاڑو سے کی پٹائی تو شوہر نے اٹھایا ایسا بھیانک قدم ، سبھی کے پاوں تلے سے کھسک گئی زمین

پولیس افسر نے بتایا کہ مرنے والے شخص کی ماں نے اس کی بیوی اور ساس کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرائی ہے ۔

  • Share this:
بیوی نے جھاڑو سے کی پٹائی تو شوہر نے اٹھایا ایسا بھیانک قدم ، سبھی کے پاوں تلے سے کھسک گئی زمین
علامتی تصویر

پولیس نے بتایا کہ مغربی بنگال کے علی پور دوار ضلع میں ہفتہ کو ایک 45 سال کے شخص نے صرف اس لئے خودکشی کرلی کہ اس کی اہلیہ اور ساس نے اس کی جھاڑو سے پٹائی کردی تھی ۔ سومتر افسر کی لاش شمکتلا پولیس اسٹیشن علاقہ میں ان کے گاوں کے گھر کی چھت سے لٹکتی ہوئی پائی گئی ۔


معاملہ کی بابت جانکاری رکھنے پولیس افسر نے بتایا کہ مرنے والے شخص کی ماں نے اس کی بیوی اور ساس کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرائی ہے ۔ مرنے والے کی ماں نے الزام لگایا ہے کہ انہوں نے اس کی جھاڑو سے پٹائی کی تھی اور اس کو اپنی بیٹی کو دیکھنے نہیں دیا تھا ، جب وہ اپنے سسرال گیا تھا ۔ سومتر افسر کا سسرال اس کے گھر سے کچھ ہی دوری پر شمالی ماجد خانہ گاوں میں ہے ، جہاں وہ صبح گیا تھا ۔


معاملہ سے وابستہ افسران نے بتایا کہ شکایت کے مطابق گھر لوٹنے کے بعد سومتر افسر نے پورا واقعہ اپنی ماں کو بتایا تھا اور خود کو اپنے بیڈ روم میں بند کرلیا تھا ، جہاں پر بعد میں اس کی لاش چھت سے لٹکتی ہوئی پائی گئی تھی ۔


افسران نے یہ جانکاری بھی دی کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا گیا ہے اور اس معاملہ کی جانچ کی جارہی ہے ۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ فی الحال اس معاملہ میں کسی کو بھی اب تک گرفتار نہیں کیا گیا ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jul 26, 2020 04:15 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading