உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    مشنریز آف چیریٹی نے ممتا بنرجی کے الزامات کی تردید کی، کہا : وزارت داخلہ نے کسی بھی بینک اکاؤنٹ کے لین دین پر نہیں لگائی روک

    مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی (Mamta Banerjee) کے اس دعوی پر ہنگامہ مچ گیا ہے ، جس میں ان کا کہنا تھا کہ مرکزی حکومت نے مدر ٹریسا کی تنظیم 'مشنریز آف چیریٹی' (Mother Teresa Missionaries of Charity) کے تمام اکاؤنٹس منجمد کر دئے ہیں۔

    • Share this:
      کولکاتہ : مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی (Mamta Banerjee) کے اس دعوی پر ہنگامہ مچ گیا ہے ، جس میں ان کا کہنا تھا کہ مرکزی حکومت نے مدر ٹریسا کی تنظیم 'مشنریز آف چیریٹی' (Mother Teresa Missionaries of Charity) کے تمام اکاؤنٹس منجمد کر دئے ہیں۔ اس معاملے پر مرکزی وزارت داخلہ نے کہا کہ انہوں نے ایم او سی کے فارن کنٹریبیوشن ریگولیشن ایکٹ رجسٹریشن کی تجدید نہیں کی ہے ۔ وزارت نے کہا کہ ایم او سی نے رجسٹریشن کی تجدید کے لئے درخواست کی اہلیت کی شرائط کو پورا نہیں کیا، جس کی وجہ سے ایسا ہوا۔

      مشنریز آف چیریٹی کی رینیوئل اپلیکیشن 25 دسمبر 2021 کو مسترد کر دی گئی۔ اس کے بعد مشنریز آف چیریٹی کی جانب سے نظرثانی کی کوئی اپیل بھی نہیں کی گئی ہے۔ ممتا کے دعوے پر مشنریز آف چیریٹی نے کہا کہ چونکہ ان کی ایف سی آر اے کی درخواست منظور نہیں ہوئی ہے، اس لئے انہوں نے اپنے مراکز سے کہا ہے کہ وہ اس سے منسلک بینک کھاتوں کو نہ چلائیں ۔

      مشنریز آف چیریٹی کے ترجمان نے کہا کہ وہ ہندوستانی حکومت کی طرف سے کسی اکاؤنٹ کو منجمد کئے جانے کے بارے میں نہیں جانتے ہیں ۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ تمام بینک اکاؤنٹس ٹھیک سے کام کر رہے ہیں ۔ غور طلب ہے کہ کسی بھی غیر سرکاری تنظیم یا ایسوسی ایشن کے لئے غیر ملکی چندہ یا عطیات وصول کرنے کے لیے فارن کنٹریبیوشن ریگولیشن ایکٹ رجسٹریشن لازمی ہے۔

      13 دسمبر کو مشنریز آف چیریٹی کے ذریعہ داخل کردہ 2020-21 کے سالانہ مالیاتی ریٹرن کے مطابق اسے 347 غیر ملکی افراد اور 59 تنظیموں سے 75 کروڑ روپے سے زیادہ کے عطیات موصول ہوئے تھے ۔ اس کے ایف سی آر اے اکاؤنٹ میں پچھلے سال کے مقابلے میں 27.3 کروڑ روپے کا بیلنس تھا اور کل بیلنس 103.76 کروڑ روپے تھا۔

      کولکاتہ میں رجسٹرڈ اس این جی او کے پاس غیر ملکی فنڈز کا استعمال کرنے کیلئے ملک بھر میں 250 سے زیادہ بینک اکاؤنٹس ہیں ۔ تنظیم کو سب سے زیادہ عطیات امریکہ اور برطانیہ میں رہنے والے لوگوں کی طرف سے ملے ہیں ۔ اس میں تنظیم کو بنیادی صحت کی دیکھ بھال ، تعلیمی امداد ، جذام کے مریضوں کے علاج کیلئے 15 کروڑ روپے سے زیادہ کا عطیہ ملا ۔
      قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: