مغربی بنگال : غیر قانونی پٹاخہ فیکٹری میں دھماکہ، 9 افراد کی موت، بی جے پی کا این آئی اے جانچ کا مطالبہ
مغربی بنگال : غیر قانونی پٹاخہ فیکٹری میں دھماکہ، 9 افراد کی موت، بی جے پی کا این آئی اے جانچ کا مطالبہ (Photo: News18)
West Bengal news: ریاست کی وزیراعلی ممتا بنرجی نے معاملہ کی سی آئی ڈی جانچ کے احکامات دئے ہیں ۔ ادھر پولیس افسر نے بتایا کہ یہ دھماکہ ایک گھر کے اندر ہوا، جہاں پٹاخے بنائے جارہے تھے ۔ معاملہ کی جانچ کی جارہی ہے ۔
کولکاتہ : مغربی بنگال کے مشرقی مدنی پور میں ایک غیر قانونی پٹاخہ فیکٹری میں زودار دھماکہ ہوا ۔ بتایا جارہا ہے کہ اس دھماکہ میں کم از کم نو افراد کی موت ہوگئی ہے جبکہ کئی دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔ دھماکہ کی وجہ سے عمارت کو بھی نقصان پہنچا ہے ۔ راحت اور بچاو کے کام جاری ہیں ۔ وہیں ریاست کی وزیراعلی ممتا بنرجی نے معاملہ کی سی آئی ڈی جانچ کے احکامات دئے ہیں ۔ ادھر پولیس افسر نے بتایا کہ یہ دھماکہ ایک گھر کے اندر ہوا، جہاں پٹاخے بنائے جارہے تھے ۔ معاملہ کی جانچ کی جارہی ہے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایگرا علاقہ میں واقع یہ پٹاخہ فیکٹری غیرقانونی تھی ۔ ایک پولیس افسر نے کہا کہ دھماکہ کا اثر اتنا زبردست تھا کہ رہائشی عمارت میں چل رہی فیکٹری منہدم ہوگئی ۔ مقامی پولیس اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں جائے واقعہ پر موجود ہیں ۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے مہلوکین کے لواحقین کے لئے ڈھائی لاکھ روپے کی ایکس گریشیا کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس غیر قانونی پٹاخہ فیکٹری کے مالک کو پہلے گرفتار کیا گیا تھا، لیکن اسے ضمانت مل گئی تھی ۔ وہیں اپوزیشن بھارتیہ جنتا پارٹی کے این آئی اے سے دھماکہ کی جانچ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے بنرجی نے کہا کہ انہیں این آئی اے سے کوئی پریشانی نہیں ہے، لیکن اس معاملہ کو سیاسی رنگ نہیں دینا چاہئے۔
وہیں مغربی بنگال اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سوبھیندو ادھیکاری نے دھماکہ کی این آئی اے جانچ کا مطالبہ کیا اور وزیر داخلہ امت شاہ اور گورنر سی وی آنند بوس سے مداخلت کی درخواست کی۔ ادھیکاری نے کہا کہ مرکزی فورسز کو تعینات کیا جانا چاہئے، کیونکہ مغربی بنگال پولیس کے ذریعہ لاشوں کو غیر قانونی طور پر منتقل کیا جارہا ہے۔
علاوہ ازیں بی جے پی ریاستی صدر سوکانت مجمدار نے پورے واقعہ کی این آئی اے جانچ کا مطالبہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس کو لے کر وہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو خط لکھیں گے ۔ مجمدار نے کہا کہ ممتا بنرجی سرکار نے پوری ریاست کو بم اور بندوق بنانے کے کارخانہ میں تبدیلی کردیا ہے ۔ ملک میں کہیں بھی ایسے واقعات دیکھنے کو نہیں ملیں گے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔