ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

West Bengal Violence: مغربی بنگال میں الیکشن کے بعد تشدد کو لے کر ممتا بنرجی نے بلائی اہم میٹنگ

West Bengal Violence:مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات کے نتائج آنے کے ایک دن بعد پیر کو بڑے پیمانے پر تشدد کے واقعات دیکھنے کو ملے ، جس میں کئی بی جے پی کارکنان کی موت ہوگئی اور کئی دیگر زخمی ہوگئے ۔

  • Share this:
West Bengal Violence: مغربی بنگال میں الیکشن کے بعد تشدد کو لے کر ممتا بنرجی نے بلائی اہم میٹنگ
West Bengal Violence: مغربی بنگال میں الیکشن کے تشدد کو لے کر ممتا بنرجی نے بلائی اہم میٹنگ

کولکاتہ : مغربی بنگال کی نو منتخب وزیر اعلی ممتا بنرجی نے الیکشن کے بعد ریاست میں ہوئے تشدد کے واقعات کے پیش نظر منگل کو ایک اہم میٹنگ بلائی ہے ۔ اس میٹنگ میں چیف سکریٹری ، داخلہ سکریٹری ، ڈی جی پی اور کولکاتہ پولیس کمشنر شامل ہوں گے ۔ غور طلب ہے کہ مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات کے نتائج آنے کے ایک دن بعد پیر کو بڑے پیمانے پر تشدد کے واقعات دیکھنے کو ملے ، جس میں مبینہ طور پر جھڑپ اور دکانوں کو لوٹے جانے کے دوران کئی بی جے پی کارکنان کی موت ہوگئی اور کئی دیگر زخمی ہوگئے ۔


بی جے پی نے ایک پارٹی دفتر میں مبینہ طور پر آتش زنی کا ویڈیو شیئر کیا ہے ، جس میں بانس کی بلیاں اور چھت جھلتی ہوئی نظر آرہی ہے اور پریشان لوگوں کو چیختے ہوئے بھاگتے دیکھا جاسکتا ہے ۔ سوشل میڈیا پر مہلوک افراد کی تصویریں اور ایک دکان سے کپڑے لوٹ کر بھاگتے لوگوں کی فوٹیج وائرل ہورہی ہے ۔


بی جے پی کا دعوی ہے کہ اس کے کم سے کم چھ کارکنان اور حامی حملوں میں مارے گئے ہیں ، جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے ۔ بی جے پی اس کا الزام ترنمول کانگریس پر لگا رہی ہے ۔ بی جے پی نے جرنلسٹوں کے ساتھ ایک ویڈیو شیئر کیا ہے ، جس میں نندی گرام میں پارٹی دفتر میں ہوئی توڑپھوڑ کو دکھایا گیا ہے ۔ بتادیں کہ وزیر اعلی ممتا بنرجی اس سیٹ پر بی جے پی کے شوبھیندو ادھیکاری سے الیکشن ہار گئی تھیں ۔


افسران نے بتایا کہ بردھمان ضلع میں اتوار اور سوموار کو ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے حامیوں کے درمیان مبینہ ور پر جھڑپ میں چار لوگوں کی موت ہوگئی ۔ ترنمول کانگریس نے دعوی کیا ہے کہ مارے گئے لوگوں میں تین پارٹی کے حامی تھے ۔

وہیں مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکھڑ نے منگل کو کہا کہ وزیر اعظم مودی نے ان سے بات کی اور الیکشن کے بعد کئی اضاع سے تشدد کی خبروں کے پیش نظر ریاست میں لا اینڈ آرڈر کے حالات پر افسوس کا اظہار کیا ۔ دھنکھڑ نے ٹویٹ کیا کہ وزیر اعظم نے فون پر بات چیت میں لا اینڈ آرڈر کی تشویشناک صورتحال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ۔ میں نے وزیر اعظم سے تشدد ، لوٹ پاٹ ، آگ زنی ، توڑپھوڑ ، قتل کے واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کیا ۔

گورنر نے ٹویٹ کرکے سوال کیا کہ مغربی بنگال پولیس کو جمہوریت کو شرمسار کرنے والے سیاسی تشدد ، توڑپھوڑ ، آگ زنی ، قتل کو روکنا چاہئے ۔ الیکشن کے بعد مغربی بنگال میں ہی تشدد کیوں ہوتا ہے ؟ جمہوریت پر حملہ کیوں ہورہا ہے ؟
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: May 04, 2021 04:42 PM IST