اپنا ضلع منتخب کریں۔

    مغربی بنگال میں آخری مرحلے میں تقریبا 85 فیصد پولنگ، ووٹوں کی گنتی 19 مئی کو

    کولکاتہ / نئی دہلی ۔ مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے چھٹے اور آخری مرحلے میں 25 سیٹوں کے لئے آج تقریبا 85 فیصد پولنگ ہوئی۔

    کولکاتہ / نئی دہلی ۔ مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے چھٹے اور آخری مرحلے میں 25 سیٹوں کے لئے آج تقریبا 85 فیصد پولنگ ہوئی۔

    کولکاتہ / نئی دہلی ۔ مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے چھٹے اور آخری مرحلے میں 25 سیٹوں کے لئے آج تقریبا 85 فیصد پولنگ ہوئی۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:

      کولکاتہ / نئی دہلی۔ مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے چھٹے اور آخری مرحلے میں 25 سیٹوں کے لئے تقریبا 85 فیصد پولنگ ہوئی۔ الیکشن کمیشن کے ڈپٹی کمشنر سندیپ سکسینہ نے نئی دہلی میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ شام پانچ بجے تک 84.24 فیصد ووٹروں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ انہوں نے بتایا کہ بنگلہ دیش کےسر حدی بستی تبادلے معاہدے کے تحت نئے شہری بنے 9400 لوگوں نے بھی ووٹنگ میں حصہ لیا۔ کولکاتہ میں ریاست کے چیف الیکشن افسر نے بتایا کہ کچھ اکا دکاواقعات کو چھوڑ کر پولنگ پرامن طریقے سے ختم ہو گیا۔ اس مرحلے میں 170 امیدوار انتخابی میدان میں ہیں۔


      اس مرحلے میکلی گنج (ریزرو)، متھابھنگا (ریزرو)، کوچ بہار شمال (ریزرو)، کوچ بہار جنوب، سیتل کوچی (ریزرو)، ستائي (ریزرو)، دنهاٹا، ناٹاباري، توفان گنج،تام لك، پنسکرا مشرق، پنسكرا مغرب، موئينا،نندكمار ، مهشادل، هلديا (ریزرو)، نندی گرام، چاندی پور، پاتس پور، كانٹھي شمال، بھگوان پور،رام نگر، كھےجري (ریزرو)، كانٹھي جنوب اور اگرا سیٹوں کے لئے انتخابات ہوئے۔


      مغربی بنگال میں پہلے مرحلے کے پہلے حصے میں 84.22 فیصد اور دوسرے حصے میں 83.73 فیصد، دوسرے مرحلے میں 83.05 فیصد، تیسرے مرحلے میں 82.28 فیصد، چوتھے مرحلے میں 81.25 فیصد اور پانچویں مرحلے میں 78.98 فیصد پولنگ ہوئی تھی۔ تمام سیٹوں کی ووٹوں کی گنتی 19 مئی کو ہوگی۔

      First published: