ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

این آر سی کے معاملہ پر مغربی بنگال میں حرکت میں آئیں سماجی تنظیمیں ، جانئے کیوں

جماعت اسلامی ہند بنگال شاخ کی جانب سے کل کولکاتہ میں ریلی نکالی جارہی ہے ۔ اس ریلی کے لئے سیکورٹی کے انتظامات سخت کئے گئے ہیں ۔

  • Share this:
این آر سی کے معاملہ پر مغربی بنگال میں حرکت میں آئیں سماجی تنظیمیں ، جانئے کیوں
این آر سی کے معاملہ پر مغربی بنگال میں حرکت میں آئیں سماجی تنظیمیں ، جانئے کیوں

بنگال میں سی اے اے و این آر سی کو لے کر سیاسی بیان بازی کے ساتھ سی اے اے و این آر سی کی مخالفت کررہی تنظمیں بھی سڑک پر اتریں گی ۔ بنگال میں آئندہ سال ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لئے سی اے اے و این آر سی کا ایشو تیزی سے اٹھایا جارہا ہے ۔ بی جے پی نے سی اے اے کے نفاذ کا عمل آئندہ سال جنوری سے شروع کرنے کا اعلان کیا ہے تو وزیر اعلی ممتا بنرجی نے بھی بنگال میں این آر سی کو ناقابل قبول بتاتے ہوئے اس کی پرزور مخالفت کی ہے ۔ ایسے میں سماجی تنظیموں نے بھی سرگرمی دکھاتے ہوئے آگے آنے کا فیصلہ کیا ہے ۔


جماعت اسلامی ہند بنگال شاخ کی جانب سے کل کولکاتہ میں ریلی نکالی جارہی ہے ۔ اس ریلی کے لئے سیکورٹی کے انتظامات سخت کئے گئے ہیں ۔ جماعت کے امیر حلقہ مولانا عبد الرفيق نے این آر سی پر ممتا بنرجی کی مخالفت کو اہم تو بتایا تاہم انہوں نے کہا کہ ہر سیاسی لیڈر الیکشن کو سامنے رکھ کر بیان دے رہا ہے ۔ جبکہ لوگ اس ایشو کا مستقل حل چاہتے ہیں اور سی اے اے ایکٹ واپس لینے کا مطالبہ کررہے ہیں ۔ ایسے میں سیاسی بیان بازی کی بجائے موثر اقدامات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے جماعت نے ریاست گیر سطح پر این آر سی مخالف تحریک شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔


بنگال ایسی ریاست ہے جس کے کئی اضلاع بنگلہ دیش سے متصل ہیں ۔ یہاں کے لوگوں کو بنگلہ دیشی کے الزامات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ این آر سی کے تعلق سے یہاں کے لوگوں میں پریشانی دیکھی جا رہی ہے۔

Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Dec 10, 2020 07:16 PM IST