اپنا ضلع منتخب کریں۔

    SSC Scam : ارپتا مکھرجی کے 8 بینک کھاتوں سے 8 کروڑ کا لین دین، ای ڈی جانچ میں انکشاف

    Arpita Mukherjee News: کروڑوں روپے کے ویسٹ بنگال اسکول سروس کمیشن (ڈبلیو بی ایس ایس سی) بھرتی بے ضابطگی گھوٹالے کی جانچ کررہے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے ارپتا مکھرجی کے آٹھ بینک کھاتوں میں 8 کروڑ روپے کے لین دین کا پتہ لگایا ہے۔ مرکزی ایجنسی نے ان اکاؤنٹس کو منجمد کر دیا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • West Bengal | Kolkata [Calcutta] | Kolkata
    • Share this:
      کولکاتہ: کروڑوں روپے کے ویسٹ بنگال اسکول سروس کمیشن (ڈبلیو بی ایس ایس سی) بھرتی بے ضابطگی گھوٹالے کی جانچ کررہے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے ارپتا مکھرجی کے آٹھ بینک کھاتوں میں 8 کروڑ روپے کے لین دین کا پتہ لگایا ہے۔ مرکزی ایجنسی نے ان اکاؤنٹس کو منجمد کر دیا ہے۔ ای ڈی کے ذرائع نے بتایا کہ اب وہ ان بینک کھاتوں میں دو طرفہ رقم کے نشانات کا پتہ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں، پہلا وہ ذریعہ جہاں سے اتنی بڑی رقم ان کھاتوں میں منتقل ہوئی اور دوسرا وہ چینل جہاں اس طرح کی رقم مقررہ وقت میں منتقل کی گئی تھی ۔

      یہ بھی پڑھئے : ای ڈی نے گھنٹوں کی چھاپہ ماری کے بعد شیوسینا لیڈر سنجے راوت کو حراست میں لیا

      ایجنسی کے ایک افسر نے کہاکہ 3 اگست تک ارپتا مکھرجی اور پارتھ چٹرجی کی حراست کے اس مرحلے کے باقی دنوں میں ہم اس معاملہ پر ان سے پوری طرح سے پوچھ گچھ کریں گے۔ اگر ضرورت پڑی تو ان کھاتوں کا فارینسک آڈٹ بھی کیا جائے گا۔ حالانکہ اتوار کی دوپہر میں جب چٹرجی کو کولکاتہ کے جنوبی باہری علاقے جوکا میں ای ایس آئی اسپتال لے جایا گیا تو سابق وزیر نے دعویٰ کیا کہ ان کے پاس کوئی پیسہ نہیں ہے ۔ حالانکہ جب ان سے پوچھا گیا کہ برآمد کی گئی بھاری نقدی اور سونے کا اصل مالک کون ہے تو انہوں نے کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔

      یہ بھی پڑھئے: جیریمی نے ہندوستان کو دلایا دوسرا گولڈ میڈل، 19 کی عمر میں بنایا ریکارڈ

      23 جولائی کو ای ڈی نے جنوبی کولکاتہ کے ٹولی گنج میں ڈائمنڈ سٹی ہاؤسنگ کمپلیکس میں واقع ارپتا مکھرجی کے فلیٹ سے 31.20 کروڑ روپے کی ہندوستانی کرنسی، تقریباً 60 لاکھ روپے کی غیر ملکی کرنسی اور 90 لاکھ روپے کے سونے کے زیورات برآمد کئے تھے ۔ ای ڈی حکام نے 28 جولائی کو بیلگھریا کے ایک اور فلیٹ سے 27.90 کروڑ روپے کی ہندوستانی کرنسی اور بار اور زیورات میں کل 6 کلو سونا ضبط کیا تھا ۔

      ای ڈی کے افسران پہلے ہی دعوی کرچکے ہیں کہ جو کچھ برآمد ہوا ہے وہ کروڑوں روپے کے گھوٹالے میں حقیقی مالیاتی شراکت کا صرف ایک چھوٹا حصہ ہے۔ ارپتا مکھرجی کے علاوہ پارتھ چٹرجی کے داماد کلیان مئے بھٹاچاریہ اور ان کے مامو کرشن چندر ادھیکاری ان کمپنیوں میں سے کچھ کے ڈائریکٹر پائے گئے۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: