ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

لشکر طیبہ سے جڑا بنگال کی کم عمر تانیہ کا نام ، این آئی اے نے لیا اپنی تحویل میں ، تفتیش جاری

تانیہ پر الزام ہے کے وہ نوجوانوں کو جگنجو تنظیم سے جوڑنے کے کام سے منسلک تھی ۔ تاہم اس کے پاکستان فرار ہونے کے منصوبہ سے پہلے ہی بنگال کے بادوریا سے ایس ٹی ایف نے گرفتار کرلیا ۔

  • Share this:
لشکر طیبہ سے جڑا بنگال کی کم عمر تانیہ کا نام ، این آئی اے نے لیا اپنی تحویل میں ، تفتیش جاری
لشکر طیبہ سے جڑا بنگال کی کم عمر تانیہ کا نام ، این آئی اے نے لیا اپنی تحویل میں ، تفتیش جاری

کولکاتہ سے گرفتار لشکر طیبہ کی پہلی مشتبہ خاتون جنگجو تانیہ پروین کو این آئی اے نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے ۔ تانیہ پر الزام ہے کے وہ نوجوانوں کو جگنجو تنظیم سے جوڑنے کے کام سے منسلک تھی ۔ تاہم اس کے پاکستان فرار ہونے کے منصوبہ سے پہلے ہی بنگال کے بادوریا سے ایس ٹی ایف نے گرفتار کرلیا ، جس کے بعد این آئی اے نے تانیہ کو اپنی تحویل میں لینے کی اپیل کی اور اسے کورٹ میں پیش کیا گیا ، جہاں سے اسے دس دنوں کیلئے این اٸی اے کی تحول میں بھیج دیا گیا ہے ۔


تانیہ بنگال کے بشیر ہاٹ کے بادوریا کی رہنے والی ہے ۔ متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والی تانیہ پڑھنے میں کافی  ذہین ہے اور کولکاتہ کے مشہور کالج سے عربی میں تعلیم حاصل کررہی تھی ۔ تانیہ کیسے اس تنظیم سے وابستہ ہوٸی ، افسران اس کا پتہ لگانے میں مصروف ہیں ۔ لیکن تانیہ ریاست کی پہلی مشتبہ خاتون ہے ، جسے کسی جنگجو تنظیم سے تعلق رکھنے کے شبہ میں گرفتار کیا گیا ہے ۔


تانیہ کو دس دنوں کیلئے این آئی اے کی تحول میں بھیج دیا گیا ہے ۔
تانیہ کو دس دنوں کیلئے این آئی اے کی تحول میں بھیج دیا گیا ہے ۔


جانکاری کے مطابق وہ دہشت گرد تنظیم کی سرگرم رکن تھی جبکہ وہ بنگال کے بشیر ہاٹ کے متوسط گھرانے سے تعلق رکھتی ہے ۔ اس کے والد مزدوری کے کام سے جڑے ہیں اور والد و بھاٸی سماجی تنظیوں سے بھی وابستہ ہیں ۔ بتایا جاتا ہے کہ تانیہ ہنی ٹریپ کے ذریعہ فوجی جوانوں کے رابطے میں تھی ، جہاں سے وہ جانچ ایجینسیوں کی نظر میں آٸی ۔ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ تانیہ پاکستانيوں کے کٸی وہاٹس گروپ سے بھی جڑی تھی ۔ علاوہ ازیں اس کے ایران ، عراق و دیگر ملکوں کے بھی لوگوں سے رابطے میں رہنے کی باتیں سامنے آرہی ہیں ۔

جانچ ایجینسیوں کے مطابق اتنی کم عمر میں اس طرح کی کسی سرگرمی میں ملوث ہونا حیران کن ہے ۔ جانچ ایجینسیاں تانیہ کے ساتھ رابطے میں آٸے دیگر طلبہ کی سرگرمیوں پر بھی نظر رکھ رہی ہے ۔
First published: Jun 16, 2020 08:44 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading