ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

بنگال کے سابق وزیر اعلی کی تصویر نے بنگال کے لوگوں کو کیا بے چین

اپنے لیڈر کی بیماری کی حالت والی تصویر کی تشہیر سے بنگال کے کامریڈ غم و غصّے میں ہیں۔ لوگوں میں اس تصویر کو لیکر بےچینی دیکھی جارہی ہے۔ سی پی ایم نے بھی اس معاملے میں آگے آتے ہوئے تصویر کی تشہیر پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے اور تصویر ہٹائے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

  • Share this:
بنگال کے سابق وزیر اعلی کی تصویر نے بنگال کے لوگوں کو کیا بے چین
بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر کی فائل فوٹو

کبھی اپنی پارٹی کی کمان سنبھالنے والے اور بنگال جیسی ریاست میں ایک لمبے عرصے تک قیادت کرنے والے بدھا دیب بھٹا چاریہ جنہوں نے اپنے سیاسی دور میں اپنی قائدانہ صلاحیتوں سے بہت سے لوگوں کو متاثر کیا اور ایک ذمہ دار، حساس اور سمجھدار لیڈر کے طور پر اپنی پہچان بنائی وہ آج بستر علالت پر ہیں۔ اپنے لیڈر کی جلد صحتیابی کے لئے لوگ دعائیں مانگ رہے ہیں۔ وہیں سوشل میڈیا پر ان کی بستر علالت کی بےبسی کی حالت میں نظر آئی تصویر نے لوگوں کو بےچین کردیا ہے۔


اپنے لیڈر کی بیماری کی حالت والی تصویر کی تشہیر سے بنگال کے کامریڈ غم و غصّے میں ہیں۔ لوگوں میں اس تصویر کو لیکر بےچینی دیکھی جارہی ہے۔ سی پی ایم نے بھی اس معاملے میں آگے آتے ہوئے تصویر کی تشہیر پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے اور تصویر ہٹائے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔


اپنے لیڈر کی بیماری کی حالت والی تصویر کی تشہیر سے بنگال کے کامریڈ غم و غصّے میں ہیں۔


واقعہ یہ ہے کہ گزشتہ دنوں پوجا کی مبارکباد دینے کے لئے ریاستی گورنر جگدیپ دھنکر اپنی اہلیہ کے ساتھ سابق وزیر اعلی بدھا دیب بھٹاچاریہ کے گھر پہنچے تھے، جہاں سابق وزیر اعلی کی اہلیہ میرا بھٹاچاریہ سے انہوں نے ملاقات کی۔ میرا بھٹاچاریہ گورنر کو سابق وزیر اعلی بدھا دیب بھٹاچاریہ سے بھی ملاقات کروانے کے لئے ان کے کمرے میں لیکر گئیں جہاں سابق وزیر اعلی بستر پر بیماری کی حالت میں بے بس دکھائی دیئے۔ ملاقات کے بعد گورنر نے ملاقات کی تفصیل ٹوئٹ کرتے ہوئے ایک تصویر بھی شیئر کی۔ تصویر میں بدھا دیب بھٹاچاریہ بستر پر بے بس نظر آرہے ہیں۔ یہی وہ تصویر ہے جو ان دنوں چرچا میں ہے۔ لوگوں نے اس تصویر پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

سابق ایم پی محمد سلیم نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ ہمارے ہر دلعزیز لیڈر بدھا دیب بھٹاچاریہ علیل ہیں۔ ہم ان کی صحتیابی کی دعائیں مانگ رہے ہیں لیکن اپنے لیڈر کی ایسی تصویر دیکھ کر ہم اور زیادہ تکلیف میں ہیں۔ انہوں نے گورنر کی جانب سے سابق وزیر اعلی کی اس طرح کی تصویر شیئر کئے جانے کو سیاسی پروپیگنڈا قرار دیتے ہوئے جلد تصویر ہٹائے جانے کا مطالبہ کیا۔ اس معاملے پر نہ صرف پارٹی لیڈران بلکہ عام لوگوں نے بھی سابق وزیر اعلی کی تصویر شیئر کئے جانے پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ ہر لیڈر ایک عوامی شخصیت ہوتا ہے۔ ہندوستانی سماج میں سیاسی لیڈران خصوصی اہمیت کے حامل ہوتے ہیں۔ بدھا دیب بھٹاچاریہ بھی ایسے ہی ایک عوامی لیڈر ہیں جن کی بستر علالت والی تصویر نے لوگوں کو بےچین کر دیا ہے۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Oct 27, 2020 03:19 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading