ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

ترنمول لیڈر شہناز قادری کو اپنی سالگرہ پر کیک کاٹنا پڑگیا مہنگا ، چوطرفہ تنقید کا سامنا ، جانئے کیوں

اپنی سالگرہ پر کیک کاٹنا ترنمول لیڈر شہناز قادری کو مہنگا پڑگیا ۔ ان کے برتھ ڈے کی فوٹو دیکھ کر لوگ انہیں مبارکباد دینے کی بجاٸے ان کی تنقید کررہے ہیں ۔

  • Share this:
ترنمول لیڈر شہناز قادری کو اپنی سالگرہ پر کیک کاٹنا پڑگیا مہنگا ، چوطرفہ تنقید کا سامنا ، جانئے کیوں
ترنمول لیڈر شہناز قادری کو اپنی سالگرہ پر کیک کاٹنا پڑگیا مہنگا ، چوطرفہ تنقید کا سامنا ، جانئے کیوں

اپنی سالگرہ پر کیک کاٹنا ترنمول لیڈر شہناز قادری کو مہنگا پڑگیا ۔ ان کے برتھ ڈے کی فوٹو دیکھ کر لوگ انہیں مبارکباد دینے کی بجاٸے ان کی تنقید کررہے ہیں ۔ مالدہ کے ہیوی ویٹ سیاسی گھرانہ مرحوم غنی خان چودھری کی فیملی سے تعلق رکھنے والی شہناز قادری ترنمول لیڈر ہیں ۔ شمالی بنگال سمیت ریاست بھر میں غنی خان فیملی کو مقبولیت حاصل ہے ۔ اس خاندان کے بیشتر لوگ سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھتے ہیں ۔ گرچہ یہ خاندان کانگریس سے وابستہ تھا ، لیکن اس خاندان کے کٸی لوگ ترنمول کانگریس میں شامل ہوچکے ہیں ۔ شہناز قادری غنی خان کی بھانجی ہیں اور وہ ترنمول کانگریس سے وابستہ ہیں ۔


گزشتہ روز انہوں نے اپنی سالگرہ مناٸی ۔ لیکن سالگرہ کا کیک تنقیدوں کے زد میں ہے ۔ قومی پرچم کی تصویر والے سالگرہ کیک پر چھری چلاتی ہوٸی شہناز قادری تنقید کی زد پر ہیں ۔ اپوزیشن کی مختلف سیاسی جماعتوں نے سالگرہ  پارٹی میں موجود ترنمول کانگریس کے لیڈروں کے خلاف قومی پرچم کی توہین کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کاررروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔ قومی پرچم کی شکل میں کیک کاٹنے پر ضلع کے سیاستدانوں ، اساتذہ اور دانشوروں سمیت مختلف حلقوں کی جانب سے شہناز قادری کی تنقید کی جارہی ہے ۔ لاک ڈاون کی وجہ سے سالگرہ پارٹی گھر پر ہی مناٸی گٸی ، جس میں فیملی کے لوگ سمیت سالگرہ پارٹی میں ترنمول کانگریس کے کئی مقامی لیڈران محمد یاسین ، جوی ہند باہنی ضلعی صدر کرشنا داس اور دیگر لوگ موجود تھے ۔


سالگرہ کی تقریب میں موجود ترنمول کانگریس کے لیڈروں اور کارکنوں کی تالیوں کے درمیان قومی پرچم کی تصویر والے کیک کو کاٹا گیا ۔ تاہم اس پورے معاملہ میں شہناز قادری نے کوئی جواب نہیں دیا ہے ۔ جبکہ ضلع ترنمول کے قائم مقام صدر ببلا سرکار نے کہا کہ اس طرح کے واقعات کی کسی بھی صورت میں حمایت نہیں کی جاسکتی ہے۔ کسی کے لئے بھی قومی پرچم کا کیک بنا کر کاٹنا غلط ہے ۔ پارٹی اس پورے معاملہ میں شہناز قادری سے جواب طلب کرے گی ۔


جبکہ بی جے پی نے اس واقعہ کی مذمت کی ہے ۔ ضلع بی جے پی کے نائب صدر اجے گنگولی نے کہا کہ قومی پرچم کے ساتھ توہین برداشت نہیں کی جاسکتی ہے ۔ اس معاملہ مں شہناز قادری کو گرفتارکیا جانا چاہئے ۔ وہیں موسم نور جو غنی خان کی بھانجی ہیں اور ترنمول کانگریس کے ضلع صدر راجیہ سبھا کی رکن ہیں ، انہوں نے کہا کہ مجھے اس کے بارے میں کچھ نہیں معلوم ہے ۔ میں اس معاملہ کو دیکھوں گی ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Aug 22, 2020 01:07 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading