ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

کورونا وائرس نے لی ایک اور رہنما کی جان، ٹی ایم سی رکن اسمبلی تموناش گھوش کا ہوا انتقال

مغربی بنگال کے ساٶتھ 24 پرگنہ کے ایم ایل اے تموناش گھوش کی عمر 60 سال تھی اور وہ لگاتار تیسری میعاد کے لئے ایم ایل اے منتخب ہوئے تھے۔

  • Share this:
کورونا وائرس نے لی ایک اور رہنما کی جان، ٹی ایم سی رکن اسمبلی تموناش گھوش کا ہوا انتقال
کورونا وائرس نے لی ایک اور رہنما کی جان، ٹی ایم سی رکن اسمبلی تموناش گھوش کا ہوا انتقال

کولکاتہ۔ کورونا سے متاثر مغربی بنگال کے ایم ایل اے اپنی زندگی کی جنگ ہار گئے۔ کولکاتہ کے ایک اسپتال میں زیر علاج ترنمول کانگریس کے ایم ایل اے تموناش گھوش نے آج صبح اسپتال میں آخری سانس لی۔ مغربی بنگال کے ساٶتھ 24 پرگنہ کے ایم ایل اے تموناش گھوش کی عمر 60 سال تھی اور وہ لگاتار تیسری میعاد کے لئے ایم ایل اے منتخب ہوئے تھے۔


گزشتہ ماہ تموناش گھوش، ان کی اہلیہ، دو بیٹیاں اور تین معاون کورونا سے متاثر ہوٸے تھے۔ ان کی کورونا رپورٹ پوزیٹیو آنے کے بعد تمام کو اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا لیکن لگ بھک ایک ماہ سے اسپتال میں کورونا سے جوجھ رہے تموناش گھوش آج کورونا کے خلاف جنگ ہار گئے۔ ان کی موت پر وزیر اعلی ممتا بنرجی نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ان کی موت کو ایک بڑا نقصان بتاتے ہوٸے کہا کہ تمام تر کوششوں کے باوجود وہ اپنے ایم ایل اے کو نہیں بچا سکیں۔


مغربی بنگال میں کورونا سے متاثر مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔


خیال رہے کہ مغربی بنگال میں کورونا سے متاثر مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ حالانکہ کورونا سے متاثر مریضوں کی بڑی تعداد صحتیاب بھی ہوٸی ہے  جبکہ 500 سے زاٸد لوگ فوت ہو چکے ہیں۔ تموناش گھوش ساٶتھ کولکاتا کے ہریش چٹرجی اسٹریٹ کے رہاٸشی ہیں جو  وزیر اعلی ممتا بنرجی کا بھی قریبی رہاٸشی علاقہ ہے۔ آج وزیر اعلیٰ نے کورونا کے بڑھتے معاملات پر کل جماعتی میٹنگ بھی بلاٸی ہے جس میں بنگال اسمبلی میں نمائندگی کرنے والی تمام سیاسی جماعتوں کے لیڈران کو مدعو کیا گیا ہے۔ تاہم میٹنگ سے پہلے ایم ایل اے کی موت سے سیاسی و سماجی لیڈران سمیت عام لوگوں میں رنج وغم کا ماحول ہے۔
First published: Jun 24, 2020 11:33 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading