کولکاتہ۔ ترنمول ایم پی و ٹالی ووڈ اداکارہ نصرت جہاں کی ازدواجی زندگی میں سب کچھ بہتر نہیں ہے۔ خبروں کے مطابق نصرت جہاں کی ازدواجی زندگی ٹوٹنے کی کگار پر ہے۔ نصرت اپنے شوہر کا گھر چھوڑ کر اپنے فلیٹ میں منتقل ہو چکی ہیں۔ انکی شادی شدہ زندگی میں آئی دراڑ کے لئے نصرت کے اپنے ساتھی اداکار یش داس گپتا کے ساتھ بڑھتی نزدیکیوں کو ذمہ دار مانا جارہا ہے۔
سیاست میں پہلی بار قدم رکھتے ہوئے نصرت نے ترنمول کے ٹکٹ پر ریاست کے بشیر ہاٹ سے کامیابی حاصل کی تھی اور مشہور کاروباری نکھل جین سے شادی کی تھی۔ 2019 میں ترکی میں ہندو رسم و رواج کے مطابق ہوئی نصرت و نکھل جین کی شادی کافی چرچا میں رہی تھی۔ شادی کے بعد نصرت نے پارلیمنٹ میں اپنے عہدے کا حلف لیا تھا۔ انکی شادی پر تنقید بھی کی گئی تاہم نصرت نے کہا تھا کہ یہ دل کا معاملہ ہے جو مذہب نہیں دیکھتا۔ نصرت ہمیشہ اپنے شوہر کے ساتھ خوش نظر آئیں۔ رتھ و درگا پوجا کے موقع پر اپنے شوہر نکھل کے ساتھ آرتی کرتی ہوئی نظر آنے پر نصرت کو دھمکیاں بھی دی گئی تھیں تاہم دونوں ہی مضبوطی کے ساتھ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے نظر آئے۔ نصرت نے لو جہاد بل کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ محبت کے ساتھ جہاد کا لفظ حیران کن ہے۔
ازدواجی زندگی میں آئی تلخی کے تعلق سے پوچھے جانے پر نصرت نے کہا کہ وہ اپنی نجی زندگی پر بات کرنا نہیں چاہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایکٹر کے طور پر لوگ انکے کام پر بات کریں ان کی نجی زندگی میں کیا ہورہا ہے یہ بتانے کی وہ پابند نہیں ہیں۔ جبکہ یش نے نصرت کی نجی زندگی کے تعلق سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اور نصرت راجھستان ٹور پر تھے لیکن نصرت کی شادی شدہ زندگی میں کیا ہورہا ہے وہ اس تعلق سے لاعلم ہیں۔ جبکہ نکھل جین نے کچھ کہنے سے انکار کیا ہے۔
Published by:Nadeem Ahmad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔