ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

مغربی بنگال : اردو اکیڈمی نے اسلام پور میں واقع اپنی نئی عمارت کو کورونا اسپتال کیلئے حکومت کو سونپا

مغربی بنگال اردو اکیڈمی نے شمالی بنگال کے اتردیناج پور کے اسلام پور میں واقع اکیڈمی کی نئی عمارت کو کورونا اسپتال کیلئے حکومت کے سپرد کیا ہے ۔

  • Share this:
مغربی بنگال : اردو اکیڈمی نے اسلام پور میں واقع اپنی نئی عمارت کو کورونا اسپتال کیلئے حکومت کو سونپا
مغربی بنگال : اردو اکیڈمی نے اسلام پور میں واقع اپنی نئی عمارت کو کورونا اسپتال کیلئے حکومت کو سونپا

اردو زبان و ادب کی ترقی کیلئے کام کرنے والی اردو اکیڈمی نے بھی کورونا وبا  میں انسانی خدمت کے لئے سامنے آنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ مغربی بنگال اردو اکیڈمی نے شمالی بنگال کے اتردیناج پور کے اسلام پور میں واقع اکیڈمی کی نئی عمارت کو کورونا اسپتال کیلئے حکومت کے سپرد کیا ہے ۔


مغربی بنگال کی راجدھانی کولکاتہ کے علاوہ ریاست میں اردو آبادی والے اضلاع آسنسول ، اسلام پور  اور دیناج پور میں اکیڈمی کی عمارتیں ہیں ، جہاں ادو زبان و ادب کی ترقی کیلئے کام کیا جاتا ہے ۔ لیکن کورونا وبا میں ملک کی دیگر ریاستوں کے طرح بنگال میں بھی کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے ۔ بنگال میں کورونا کے 19 ہزار سے زاٸد معاملات سامنے آچکے ہیں ۔ سات سو سے زاٸد لوگوں کی موت ہوچکی ہے ۔ ساتھ ہی یہاں بڑی تعداد مں کورونا سے متاثر مریض صحت یاب بھی ہوٸے ہیں ۔


بنگال کے دیگر اضلاع سمیت شمالی بنگال بھی کورونا سے متاثر ہے ۔ تاہم یہاں اسپتالوں کی کمی ایک بڑا مسلٸہ ہے ، ایسے میں اردو اکیڈمی نے آگے آتے ہوئے اکیڈمی کی عمارت کو کورونا اسپتال کے طور پر بنانے کیلئے حکومت کے سپرد کیا ہے ۔


فی الحال اکیڈمی میں حکومت کی جانب سے 100 بیڈ والے کورونا اسپتال کی شروعات چند دنوں میں شروع ہوگی ۔ آج حکومت کی جانب سے نوٹفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے ۔ جبکہ اکیڈمی نے اپنی ادبی سرگرمیوں پر روک لگادی ہے ۔
First published: Jul 03, 2020 11:51 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading