اپنا ضلع منتخب کریں۔

    West Bengal Violence: بنگال تشدد میں اب تک 200 سے زائد افراد گرفتار، 42 معاملات درج

    West Bengal Violence: پیغمبر اسلام پر تبصرہ کے پیش نظر مغربی بنگال میں پھوٹ پڑے تشدد کے معاملہ میں اب تک 200 سے زیادہ لوگوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے جبکہ 42 معاملات درج ہوئے ہیں ۔ مغربی بنگال کے ڈی جی پی منوج مالویہ نے پیر کو یہ جانکاری دی۔

    • Share this:
      کولکاتہ : پیغمبر اسلام پر تبصرہ کے پیش نظر مغربی بنگال میں پھوٹ پڑے تشدد کے معاملہ میں اب تک 200 سے زیادہ لوگوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے جبکہ 42 معاملات درج ہوئے ہیں ۔ مغربی بنگال کے ڈی جی پی منوج مالویہ نے پیر کو یہ جانکاری دی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ فی الحال حالات قابو میں ہیں ۔ افسران نے بتایا کہ مغربی بنگال کے تشدد سے متاثرہ اضلاع میں پیر کو کچھ علاقوں میں اکا دکا احتجاج کے درمیان حالات معمول کے مطابق رہے ۔ ان علاقوں میں کثیر تعداد میں سیکورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے ۔

      یہ بھی پڑھئے: کشمیر کے بعد اب جموں میں بھی کشمیری پنڈتوں نے شروع کیا احتجاجی دھرنا، جانئے کیوں؟

      حکام نے بتایا کہ مظاہرین کی جانب سے ریلوے ٹریکس کو بلاک کرنے کے بعد صبح مشرقی ریلوے کے سیالدہ - حسن آباد سیکشن میں ٹرین خدمات متاثر ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ مظاہرین نے پٹریوں کو روکنے کے لیے ٹائروں کو آگ لگا دی تھی اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی معطل ترجمان نوپور شرما کا پتلا جلایا تھا۔ سینئر افسر نے کہا کہ تقریباً 20 منٹ تک سروسز متاثر رہیں۔ شمالی 24 پرگنہ کے حسن آباد اسٹیشن کے ارد گرد پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔

      یہ بھی پڑھئے: کشمیر میں سال رواں اب تک 29 غیر ملکی دہشت گردوں سمیت 100 ہلاک

      اس کے علاوہ ہاوڑہ، مرشد آباد اور نادیہ اضلاع میں بھی پولیس کی بھاری نفری تعینات دیکھی گئی۔ کچھ علاقوں میں دفعہ 144 کے تحت امتناعی احکامات نافذ کئے گئے ہیں۔ مقامی تاجروں نے علاقہ میں 72 گھنٹے کے بند کی کال دی ہے۔ حکام نے بتایا کہ بیتھندہری ریلوے اسٹیشن پر سیکورٹی سخت کردی گئی ہے۔ پیغمبر اسلام کے خلاف مبینہ قابل اعتراض تبصرے پر اتوار کو یہاں ایک ٹرین میں توڑ پھوڑ کی گئی تھی ۔

      دریں اثنا کولکاتہ پولیس نے بھارتیہ جنتا پارٹی کی معطل ترجمان نوپور شرما کو پیغمبر اسلام کے خلاف کئے گئے مبینہ قابل اعتراض ریمارکس کے سلسلے میں پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا ہے۔ ایک اہلکار نے پیر کو بتایا کہ انہیں اپنا بیان ریکارڈ کرانے کے لیے 20 جون کو نارکل ڈانگا پولیس اسٹیشن میں حاضر ہونے کو کہا گیا ہے۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: