چائی باسا: جھارکھنڈ میں ایک بار پھر انسانیت کو شرمسار کرنے والا واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں ایک لڑکی کی تقریباً 10 افراد نے اجتماعی عصمت دری کی۔ یہ واقعہ جھارکھنڈ کے مغربی سنگھ بھوم ضلع ہیڈکوارٹر کے چائی باسا میں ہوائی اڈے کے قریب پیش آیا، جہاں جمعرات کی شام تقریباً دس لوگوں نے ایک سافٹ ویئر انجینئر لڑکی کے ساتھ مبینہ طور پر اجتماعی عصمت دری کی۔ طبی معائنے میں بچی کے ساتھ ریپ کی تصدیق ہو گئی ہے۔ ابھی تک اس معاملے میں ایک بھی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔
خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی بھاشا کے مطابق سپرنٹنڈنٹ آف پولیس آشوتوش شیکھر نے بتایا کہ گینگ ریپ کا شکار لڑکی کی جانب سے 9-10 نامعلوم افراد کے خلاف گینگ ریپ کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ لڑکی کا طبی معائنہ کرایا گیا، جس میں ریپ کی تصدیق ہونے کے بعد ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ جب متاثرہ لڑکی اپنے دوست کے ساتھ تھی تو یہ سانحہ پیش آیا۔
بتایا جا رہا ہے کہ متاثرہ خاتون جھینک پانی کی رہنے والی ہے اور بنگلور میں سافٹ ویئر انجینئر ہے اور اس وقت وہ چائی باسا شہر کے کمارہاٹو میں کرائے کے مکان میں رہ رہی تھی جہاں سے وہ 'ورک فرام ہوم' کے ذریعے اپنا کام کر رہی تھی۔ پولیس نے بتایا کہ فی الحال اس معاملے میں پوچھ گچھ کے لیے کچھ لوگوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔
مدھیہ پردیش میں دردناک حادثہ، ریوا میں بس۔ٹرک کی ٹکر سے 15 لوگوں کی موت، 40 زخمیہندستان۔پاکستان ٹی20 ورلڈ کپ میچ پر اویسی نے اٹھائے سوال، جانئے کیا کہا۔۔۔درج مقدمے کی بنیاد پر پولیس نے بتایا کہ جمعرات کی شام لڑکی اپنے ایک دوست کے ساتھ ایئرپورٹ گئی تھی، جہاں وہ اسکوٹی کھڑی کرکے آپس میں بات کر رہے تھے کہ 9-10 نامعلوم نوجوانوں وہاں آ دھمکے اورلڑکے کے ساتھ مار پیٹ کرکے اس کا موبائل اور نقدی چھین لی ،اور لڑکی کی اجتاعی عصمت دری کی۔ حکام نے بتایا کہ متاثرہ لڑکی اور اس کا دوست واقعے کے بعد مفصل تھانے پہنچے اور واقعے کی اطلاع دی۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔