ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

مرکزی حکومت کے خلاف ٹریڈ یونینوں کے بھارت بند کو بنگال کے لئے کیوں مانا جارہا ہے خاص

بنگال میں اگر بند کامیاب ہوجاتا ہے تو یہ کانگریس و لیفٹ کے لئے جہاں آکسیجن کا کام کرے گا ۔ وہیں ترنمول کانگریس کے لئے بڑا چیلنج ثابت ہوگا ۔

  • Share this:
مرکزی حکومت کے خلاف ٹریڈ یونینوں کے بھارت بند کو بنگال کے لئے کیوں مانا جارہا ہے خاص
مرکزی حکومت کے خلاف ٹریڈ یونینوں کے بھارت بند کو بنگال کے لئے کیوں مانا جارہا ہے خاص

کورونا بحران اور لاک ڈاون کے بعد پہلا موقع ہے جب مرکزی حکومت کے خلاف ٹریڈ یونینوں کی جانب سے ملک گیر احتجاج کیا جارہا ہے۔ مرکزی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف ٹریڈ یونینوں نے 26 نومبر کو بھارت بند کا اعلان کیا ہے ۔  بھارت بند کو لے کر یوں تو ملک بھر میں تحریک چلائی جارہی ہے ، لیکن اس کا خاص اثر بنگال میں دیکھا جارہا ہے ۔ سیاسی ماہرین کی نگاہیں آئندہ کل کے بھارت بند کے دوران بنگال میں ہونے والی سرگرمیوں پر ٹکی ہیں ۔ بند کی حمایت میں کانگریس و لیفٹ تحریک چلا رہی ہیں ۔ عوام سے بند کی حمایت کی اپیل کررہی ہیں وہیں ترنمول کانگریس نے بند کو ناکام بنانے کے لئے اپنی پوری طاقت جھونک دی ہے۔


مرکزی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف ٹریڈ یونینوں نے بھارت بند کا اعلان کیا ہے۔ آپ سوچ رہے ہوں گے کہ آخر اس بند کو لے کر بنگال میں سرگرمیاں کیوں تیز ہے تو اس کی بڑی وجہ ریاست میں آئندہ سال ہونے والے اسمبلی الیکشن ہے ، جس کی تیاریاں زوروں پر ہے ، ایسے میں بھارت بند کے دوران عوامی حمایت حاصل کرکے لیفٹ و کانگریس اپنی صورتحال کو بہتر بنانے اور الیکشن کے لئے اپنے لائحہ عمل کو مضبوط بنانے کی کوشش کرے گی ۔


وہیں ترنمول کانگریس کی کوشش ہے کہ بند کو بنگال میں عوامی حمایت نہ ملے اور سیاسی طور پر حاشیے پر کھڑی لیفٹ و کانگریس کے لئے یہ بند ناکام ثابت ہو۔ ترنمول لیڈران بند کی مخالفت میں ریلی کررہے ہیں ۔ ترنمول ایم پی ڈولا سین نے کہا کہ ملک کی موجودہ صورتحال میں بند کی سیاست کو قبول نہیں کیا جاسکتا ، اس لئے ہم لوگوں سے اپیل کریں گے کہ وہ بند کی حمایت نہ کریں ۔


بنگال میں اگر بند کامیاب ہوجاتا ہے تو یہ کانگریس و لیفٹ کے لئے جہاں آکسیجن کا کام کرے گا ۔ وہیں ترنمول کانگریس کے لئے بڑا چیلنج ثابت ہوگا ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Nov 25, 2020 11:13 PM IST