ہوم » نیوز » No Category

عدالت کے فیصلہ پر شہاب الدین کی بیوی نے کہا : میرے شوہر کے ساتھ نا انصافی ہوئی

پٹنہ : سیوان کے مشہور تیزاب کیس میں سزا پانے والے دبنگ لیڈر اور سابق ممبر پارلیمنٹ محمد شہاب الدین کو سزا سنائے جانے کے بعد ان کی بیوی حنا شہاب نے کہا ہے کہ میرے شوہر کے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے۔ حنا نے نیوز 18 سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جس وقت یہ واقعہ پیش آیا تھا، اس وقت شہاب الدین صاحب سلاخوں کے پیچھے تھے۔

  • News18
  • Last Updated: Dec 11, 2015 01:32 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
عدالت کے فیصلہ پر شہاب الدین کی بیوی نے کہا : میرے شوہر کے ساتھ نا انصافی ہوئی
پٹنہ : سیوان کے مشہور تیزاب کیس میں سزا پانے والے دبنگ لیڈر اور سابق ممبر پارلیمنٹ محمد شہاب الدین کو سزا سنائے جانے کے بعد ان کی بیوی حنا شہاب نے کہا ہے کہ میرے شوہر کے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے۔ حنا نے نیوز 18 سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جس وقت یہ واقعہ پیش آیا تھا، اس وقت شہاب الدین صاحب سلاخوں کے پیچھے تھے۔

پٹنہ : سیوان کے مشہور تیزاب کیس میں سزا پانے والے دبنگ لیڈر اور سابق ممبر پارلیمنٹ محمد شہاب الدین کو سزا سنائے جانے کے بعد ان کی بیوی حنا شہاب نے کہا ہے کہ میرے شوہر کے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے۔ حنا نے نیوز 18 سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جس وقت یہ واقعہ پیش آیا تھا، اس وقت شہاب الدین صاحب سلاخوں کے پیچھے تھے۔


انہوں نے کہا کہ ہم فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ جائیں گے۔ 11 سال کے بعد آئے اس فیصلے کے بعد دبنگ شہاب الدین کی بیوی نے کہا کہ میرے شوہر کو مسلسل پھنسانے کی کوشش کی جاتی رہی ہے۔ لوگ نہیں چاہتے ہیں کہ وہ کبھی جیل سے باہر آئیں۔


انہوں نے کہا کہ ہمیں عدلیہ پر پورا اعتماد ہے۔ ہم ہائی کورٹ میں اس فیصلے کے خلاف اپیل کریں گے۔ حنا شہاب نے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں میرے ساتھ اہل خانہ اور صاحب کی عزت کرنے والے بہت سے لوگ ہیں۔


قابل ذکر ہے کہ سیوان کی اسپیشل کورٹ نے راشٹریہ جنتا دل کے اس سابق ایم پی کو تیزاب حملہ کے معاملہ میں گزشتہ 9 دسمبر کو مجرم ٹھہرایا تھا اور جمعہ کو عمر قید کی سزا سنائی ۔

First published: Dec 11, 2015 01:31 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading