آسام کے نگاوں ضلع میں ایک خاتون کو مبینہ طور پر اغوا کرکے اس کی اجتماعی آبروریزی کی گئی اور پھر اس کو قومی شاہراہ پر چھوڑ دیا گیا ۔ نگاوں کے پولیس انسپکٹر کے مطابق خاتون نے اپنی شکایت میں کہا ہے کہ وہ کل شام اپنے ایک دوست کے ساتھ بائیک پر جارہی تھی ۔ وہ گولاگھاٹ ضلع میں جارہے تھے ۔ رائے نے بتایا کہ اس نے الزام لگایا ہے کہ راستہ میں چار افراد نے انہیں روک لیا اور اس کو زبردستی اپنی گاڑی میں بیٹھا کر لے گئے ۔ چار اغوار کاروں نے کلونگ ندی کے پاس امانی میں اس کی آبروریزی کی ۔ اس کے بعد اس کو این ایچ 37 پر پٹرول پمپ کےپاس چھوڑ دیا ۔ اس کے بعد وہ بے ہوش گئی۔ پولیس کے مطابق ایک تیل ٹینکر کے ڈرائیور نے اس کو دیکھا اور پولیس کو اس کی اطلاع دی ۔ اس کے بعد پولیس جائے واقعہ پرپہنچی اور متاثرہ کو نگاوں سول اسپتال میں داخل کرایا گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ خاتون کی میڈیکل جانچ کرائی گئی ہے۔ پولیس نے مختلف دفعات کے تحت معاملہ درج کرلیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع کے ایڈیشنل انسپکٹر کو جانچ کی ذمہ داری سونپی گئی ہے اور ملزموں کو گرفتار کرنے کیلئے مہم چلائی جارہی ہے۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔