غیرمرد کے ساتھ تعلقات بنا رہی تھی خاتون، بیٹےنےدیکھا تو راز کھلنےکےڈرسے کردیا قتل

یہ معاملہ بہارکے موتیہاری ضلع کا ہے۔ اس معاملے میں پولیس نےملزم خاتون کوحراست میں لےلیا ہےاورپوچھ گچھ کررہی ہے۔

Nov 07, 2019 04:34 PM IST | Updated on: Nov 07, 2019 04:34 PM IST
غیرمرد کے ساتھ تعلقات بنا رہی تھی خاتون، بیٹےنےدیکھا تو راز کھلنےکےڈرسے کردیا قتل

پولیس نے موتیہاری میں ہوئے اس حادثہ کےبعد ملزم ماں کو گرفتار کرلیا ہے۔ علامتی تصویر

موتیہاری: بہارکے موتیہاری سے انسانی ہمدردی اوررشتوں کو تارتارکرنے کا ایک معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہاں ایک ماں نے اپنے ناجائزتعلقات کو چھپانے کے لئے اپنے ہی بیٹے کا قتل کردیا۔ بیٹے کا قصورصرف اتنا تھا کہ اس نے اپنی ماں کو غیرمرد کےساتھ ناجائز تعلقات بناتے ہوئے دیکھ لیا تھا۔ یہ حادثہ چریا تھانہ کے رامپورکا ہے۔


بتایا جارہا ہے کہ خاتون نے گلا دباکربیٹے کا قتل کردیا۔ مقتول کے چچا اودے کمارکے مطابق ناجائزتعلقات میں بچے کی ماں نے اپنے بیٹے کا قتل کردیا۔ وہیں گاؤں والوں نے بھی بتایا کہ خاتون کے ناجائزتعلقات کسی دوسرے شخص کے ساتھ تھے۔ اس دوران بیٹے نے اپنی ماں کو غیرمرد کے ساتھ تعلقات بناتے ہوئے دیکھ لیا تھا، جس کے بعد پکڑے جانے کے ڈرسےماں نےاسے مارڈالا۔


Loading...

حادثہ کی اطلاع ملنے پرمقامی پولیس موقع پرپہنچی۔ اس نے لاش کو اپنے قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے موتیہاری بھیج دیا۔ پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے اورجانچ میں مصروف ہوگئی ہے۔ پولیس نے ملزم خاتون کوحراست میں لے لیا ہے اوراب اس سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ پولیس مقتول بچے کے والد سے بھی پوچھ گچھ کررہی ہے۔ ایک ماں کے ذریعہ ناجائز تعلقات میں اپنے بیٹے کے آڑے آنے پراس کا قتل کردینے کا یہ حادثہ پورے علاقہ میں موضوع بحث بنا ہوا ہے۔

Loading...