شیخ پورہ:بہار میں شیخ پورہ ضلع کے بربیگھا تھانہ کے تحت کیوٹی پولیس چوکی علاقے میں کل رات جہیز کے لیے ایک نئی نویلی دلہن کاگلادباکر قتل کر دیا گیا۔
پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ نوادہ ضلع کے کاشی چک تھانہ علاقے کے بیلر گاؤں کیرہائشی کملیش سنگھ کی بیٹی سریتا کماری (۲۰)کی شادی کے بعدسے ہی جہیز کے بقائے رقم کے مطالبے پر اسے ستایا جارہاتھا اور کل رات اس کا گلا دبا کر قتل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق سسرال والے سریتا کی لاش کو گھر کے پیچھے جلانے کی کوشش کر رہے تھے تبھی مقامی لوگوں نے اس کی خبر پولیس کودے دی ۔لاش کو بر آمد کرکے پوسٹ مارٹم کے لیے منگیر صدراسپتال بھیجا گیا۔
اس سلسلے میں مقتولہ کے چچاارون سنگھ کے بیان پر اسی تھانے میں اس کے شوہر،ساس ،سسرسمیت سات لوگوں کے خلاف جہیز کا معاملہ درج کرایاگیا ہے۔سبھی ملزمین فرار ہیں جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے ماری کی جارہی ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔