ہوم » نیوز » No Category

 منڈپ میں پھیلا ماتم ، مانگ بھرنے کے چند لمحے بعد ہی دولہا نے دلہن کی چتا کو دی آگ

پٹنہ : قدرت کے کھیل نرالے ہوتے ہیں ، کس کے ساتھ کس وقت کون سا ناگہانی حادثہ پیش آجائے ، یہ کوئی نہیں جانتا۔ کچھ ایسا ہی واقعہ بختیار تھانہ کے ٹیكا بگها گاؤں میں پیش آیا ۔ رات بھر جس گھر میں شادی کے گیت گائے گئے ، باراتي ڈھول تاشوں پر رقص کرتے نظر آئے ، وہیں سے صبح میں ڈولی کی بجائے دلہن کی ارتھی نکلی۔

  • ETV
  • Last Updated: Dec 15, 2015 07:22 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
 منڈپ میں پھیلا ماتم ، مانگ بھرنے کے چند لمحے بعد ہی دولہا نے دلہن کی چتا کو دی آگ
پٹنہ : قدرت کے کھیل نرالے ہوتے ہیں ، کس کے ساتھ کس وقت کون سا ناگہانی حادثہ پیش آجائے ، یہ کوئی نہیں جانتا۔ کچھ ایسا ہی واقعہ بختیار تھانہ کے ٹیكا بگها گاؤں میں پیش آیا ۔ رات بھر جس گھر میں شادی کے گیت گائے گئے ، باراتي ڈھول تاشوں پر رقص کرتے نظر آئے ، وہیں سے صبح میں ڈولی کی بجائے دلہن کی ارتھی نکلی۔

پٹنہ : قدرت کے کھیل نرالے ہوتے ہیں ، کس کے ساتھ کس وقت کون سا ناگہانی حادثہ پیش آجائے ، یہ کوئی نہیں جانتا۔ کچھ ایسا ہی واقعہ بختیار تھانہ کے ٹیكا بگها گاؤں میں پیش آیا ۔ رات بھر جس گھر میں شادی کے گیت گائے گئے ، باراتي ڈھول تاشوں پر رقص کرتے نظر آئے ، وہیں سے صبح میں ڈولی کی بجائے دلہن کی ارتھی نکلی۔


رویندر رائے کی 22 سالہ اکلوتی بیٹی سونی کی شادی بختیار پور کے نیا ٹولہ بريار پور کے بندا رائے کے بیٹے رامانند رائے کے ساتھ طے ہوئی تھی۔ اتوار کی شب ڈھول تاشوں پر رقص کرتے ہوئے باراتي سونی کی ڈولی اٹھانے کیلئے آئے ۔


جئے مالا کے دوران دولہا دولہن نے ایک دوسرے کے گلے میں پھولوں کا ہار پہنایا، جس کے بعد سندر لگانے کی رسم پوری کی گئی ، مگر جب صبح میں رخصتی کا وقت آیا ، تو اچانک دلہن کی طبیعت خراب ہونے لگی۔


اہل خانہ فورا ہی اس کو اسپتال لے گئے ،مگر قسمت کو کچھ اور ہی منظور تھا ۔ ڈاکٹروں نے سونی مردہ قرار دے دیا اور پلک جھپکتے ہی خوشی کا ماحول ماتم میں تبدیل ہوگیا۔


تاہم دولہا کے اہل خانہ نے ہندو رواج کو مانتے ہوئے ڈولی کی جگہ ارتھی کی رخصتی کروائی اور دولہا نے اپنی دولہن کی چتا کو آگ دی۔

First published: Dec 15, 2015 07:22 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading