ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

بختیار پور میں نوجوان نے نتیش کمار کی طرف پھینکا جوتا ، گرفتار

پٹنہ : بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کے ایک پروگرام کے دوران ایک نوجوان نے جوتا پھینکا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ وزیر اعلی نتیش کمار ایک پروگرام کے لئے بختیار پور گئے ہوئے تھے۔ اسی دوران ایک نوجوان نے ان پر جوتا پھینک دیا۔ تاہم یہ جوتا نتیش کمار کو نہیں لگا ۔

  • News18
  • Last Updated: Jan 28, 2016 03:28 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
بختیار پور میں نوجوان نے نتیش کمار کی طرف پھینکا جوتا ، گرفتار
پٹنہ : بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کے ایک پروگرام کے دوران ایک نوجوان نے جوتا پھینکا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ وزیر اعلی نتیش کمار ایک پروگرام کے لئے بختیار پور گئے ہوئے تھے۔ اسی دوران ایک نوجوان نے ان پر جوتا پھینک دیا۔ تاہم یہ جوتا نتیش کمار کو نہیں لگا ۔

پٹنہ : بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کے ایک پروگرام کے دوران ایک نوجوان نے جوتا پھینکا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ وزیر اعلی نتیش کمار ایک پروگرام کے لئے بختیار پور گئے ہوئے تھے۔ اسی دوران ایک نوجوان نے ان پر جوتا پھینک دیا۔ تاہم یہ جوتا نتیش کمار کو نہیں لگا ۔


وہاں موجود لوگوں کا کہنا ہے کہ نوجوان نے وزیر اعلی نتیش کمار پر جوتا تو پھینکا تھا لیکن وہ اسٹیج پر کہیں اور جا کر گرا۔


اے ایس پی منوج تیواری کے مطابق جوتا پھینکا گیا تھا، لیکن وزیر اعلی کو جوتا نہیں لگا۔ خیال رہے کہ بہار انتخابات کے دوران بھی نتیش کی ایک ریلی میں کچھ نوجوانوں نے نتیش کو جوتے چپل دکھائے تھے۔


پولیس نے اس معاملے میں ملزم نوجوان کو حراست میں لے لیا ہے۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ اس نوجوان نے نتیش کمار پر جوتا کیوں پھینکا ہے۔


قابل ذکر ہے کہ کچھ دنوں قبل ہی دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال پر ایک پروگرام کے دوران سیاہی پھینکی گئی تھی۔ یہ پروگرام جفت اور طاق فارمولہ کی کامیاب پر باشندگان دہلی کا شکریہ ادا کرنے کیلئے منعقد کی گئی تھی اور جب وزیر اعلی کیجریوال دہلی والوں کا شکریہ ادا کررہے تھے ، اسی دوران ایک خاتون نے ان کی طرف سیاہی پھینک دی تھی۔

First published: Jan 28, 2016 03:28 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading