ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

قابل اعتراض حالات میں خاتون کے ساتھ پکڑا گیا نوجوان ، مقامی لوگوں نے ایسے سکھایا سبق ، جان کر اڑ جائیں گے ہوش

نوجوان کو قابل اعتراض حالت میں پکڑے جانے کے بعد مقامی لوگوں نے اس کو معاشی اور جسمانی سزا دی اور پھر مبینہ طور پر پیشاب پلانے کی بات بتائی گئی ہے ، جس کا ویڈیو وائرل ہورہا ہے ۔

  • Share this:
قابل اعتراض حالات میں خاتون کے ساتھ پکڑا گیا نوجوان ، مقامی لوگوں نے ایسے سکھایا سبق ، جان کر اڑ جائیں گے ہوش
قابل اعتراض حالات میں خاتون کے ساتھ پکڑا گیا نوجوان ، مقامی لوگوں نے ایسے سکھایا سبق ، جان کر اڑ جائیں گے ہوش

بہار کے مشرقی چمپارن ضلع سے ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے ۔ یہاں پر ایک نوجوان کو ایک خاتون کے ساتھ قابل اعتراض حالت میں پکڑا گیا ہے ۔ اس کے بعد مقامی لوگوں نے پکڑ کر اس نوجوان کو مبینہ طور پر پیشاب پلا دیا ۔ اب اس واقعہ کا ویڈیو ان دنوں سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہا ہے ۔ یہ واقعہ پیپراکوٹھی تھانہ حلقہ میں واقع ایک گاوں میں پیش آیا ہے ۔


دراصل اس گاوں میں مقامی لوگوں نے ایک نوجوان کو مہادلت خاتون کے ساتھ قابل اعتراض حالت میں پکڑا تھا ۔ اس کے بعد لوگوں نے نوجوان کے ساتھ غیر انسانی سلوک کیا ، جس کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے پورے گاوں میں جم کر ہنگامہ ہوگیا اور پنچایت بلانی پڑ گئی ۔ خاص بات یہ ہے کہ پنچایت کے دوران بھی جم کر مار پیٹ ہوئی اور پتھراو بھی ہوا ۔ وہیں کئی لوگوں کا کہنا ہے کہ پنچایت کے دوران فائرنگ بھی ہوئی ۔


گاوں میں مقامی لوگوں نے ایک نوجوان کو مہادلت خاتون کے ساتھ قابل اعتراض حالت میں پکڑا تھا ۔
گاوں میں مقامی لوگوں نے ایک نوجوان کو مہادلت خاتون کے ساتھ قابل اعتراض حالت میں پکڑا تھا ۔


بتایا جاتا ہے کہ نوجوان کو قابل اعتراض حالت میں پکڑے جانے کے بعد مقامی لوگوں نے اس کو معاشی اور جسمانی سزا دی اور پھر مبینہ طور پر پیشاب پلانے کی بات بتائی گئی ہے ، جس کا ویڈیو وائرل ہورہا ہے ۔ نوجوان فریق کے لوگوں نے اس کی شدید مخالفت کی ۔ اس کے بعد خاتون اور نوجوان کے فریقوں میں مارپیٹ شروع ہوگئی اور جم کر پتھراو بھی کیا گیا ۔ اس دوران کسی نے تین چار رونڈ فائرنگ بھی کردی ۔ اطلاع ملتے ہی پیپرا کوٹھی تھانہ کے پولیس اہلکار جائے واقعہ پر پہنچ گئے ۔ پھر دونوں فریقوں کے لوگوں نے پولیس پر ہی حملہ بول دیا ۔

نیو 18 پول : کیا آپ چینی مصنوعات کا دوبارہ استعمال کریں گے؟



دونوں فریق کی جانب سے حملہ کئے جانے کے بعد پولیس اہلکاروں کو بھی وہاں سے جانا پڑگیا ۔ حالات کشیدہ ہونے کی اطلاع ملنے پر انسپکٹر آنند کمار کی قیادت میں ضلع کے کئی تھانوں کی پولیس جائے واقع پر پہنچ گئی ، جس کے بعد حالات کو قابو میں کیا جاسکا ۔

 
First published: Jun 02, 2020 06:19 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading