پٹنہ میں قائم کیا گیا زکوۃ بھون ، اسلام میں نماز کے بعد زکوۃ کو دی گئی ہے سب سے زیادہ اہمیت
رمضان المبارک کے مقدس ماہ میں زکوٰۃ کے نظام کو لے کر ہمیشہ بحث ہوتی رہی ہے ، لیکن اب تک زکوٰۃ نکالنے اور زکوٰۃ کی رقم کو مستحقین تک پہنچانے کا باقاعدہ انتظام نہیں ہوسکا ہے۔
رمضان المبارک کے مقدس ماہ میں زکوٰۃ کے نظام کو لے کر ہمیشہ بحث ہوتی رہی ہے ، لیکن اب تک زکوٰۃ نکالنے اور زکوٰۃ کی رقم کو مستحقین تک پہنچانے کا باقاعدہ انتظام نہیں ہوسکا ہے۔
پٹنہ : رمضان المبارک کے مقدس ماہ میں زکوٰۃ کے نظام کو لے کر ہمیشہ بحث ہوتی رہی ہے ، لیکن اب تک زکوٰۃ نکالنے اور زکوٰۃ کی رقم کو مستحقین تک پہنچانے کا باقاعدہ انتظام نہیں ہوسکا ہے۔ تاہم پٹنہ میں اس سال سے زکوٰۃ بھون نے کام کرنا شروع کردیا ہے ، جس کے بعد اب امید کی جارہی ہے کہ زکوۃ کی رقم مستحقین تک پہنچ جائے گی ۔ ادھر امارت شرعیہ بہار نے لوگوں سے اپنے مال کا صحیح حساب لگاکر زکوٰۃ نکالنے کی اپیل کی ہے۔ امارت شرعیہ بہار کے جنرل سکریٹری مولانا انیس الرحمٰن قاسمی کا کہنا ہے کہ زکوۃ کی رقم کی ادائیگی کی جانی چاہئے ، تاکہ غریبوں کی غربت کم ہوسکے اور لوگ فاقہ کا شکار نہ ہوں ۔ ساتھ ہی ساتھ مولانا نے مختلف اداروں اور مختلف تنظیموں کی زکوۃ کی رقم کو اکٹھا کرنے اور ان کو مستحقین تک پہنچانے میں دلچسپی کو خوش آئند قرار دیا۔ زکوٰۃ ایک ایسی عبادت ہے جس کا ذکر قرآن میں نماز کے ساتھ قریب 84 مرتبہ کیا گیا ہے۔ نماز جس قدر اہم عبات ہے اسی طرح زکوٰۃ دینا ایک بڑی عبادت ہے۔ فی الحال جو لوگ اپنے مال کا صحیح حساب لگاکر زکوٰۃ ادا کرتے بھی ہیں تو ان پیسوں کا مناسب استعمال ہوپاتا ہے ، یہ یقین سے کہنا مشکل ہے۔ امارت شرعیہ میں بیت المال قائم ہے۔ امارت نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ زکوٰۃ کی رقم ہر قیمت پر ادا کی جائے۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔